سرینگر//سری نگر کے نوگام علاقے میں دو روز قبل ہوئی تصادم آرائی کے دوران پتھراو کرنے کے الزام میں کم سے کم15نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شہر سرینگر کے نوگام علاقے میں بدھ کے روز فورسز اور ملی ٹنتوں کے درمیان ایک تصادم آرائی میںکے بعد پتھراو کرنے کے لازم میں 15نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شنکر پورہ نوگام میں 16 مارچ کو لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے تین جنگجوؤں کو مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’معیاری آپریشن طریقہ کار (ایس او پی) کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جائے تصادم کو صاف کیا جا رہا تھا اور اس دوران اس جگہ کے ارد گرد سائن بورڈس بھی لگا دئے تھے تاکہ لوگوں کو صفائی سے پہلے اس جگہ کی طرف آنے سے روکا جاسکے‘۔تاہم شنکر پورہ کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والا ایک بڑا ہجوم ہاتھوں میں لاٹھیاں اور پتھر لئے جمع ہوا اور اس ہجوم نے وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیاانہوں نے کہا کہ ہجوم کو تتر بتر کرنے کے لئے ایس او پیز کے مطابق آنسوں گیس کے گولوں کا استعمال کیا گیا۔بیاں میں کہا گیاکہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوگام میں ایک کیس درج کیا گیا اور پندرہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔










