تمام اے اے وائی اور پی ایچ ایچ استفادہ کنند گان کو شامل کرنے کا دائرہ وسیع کیا
جموں//اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام اے اے وائی او رپی ایچ ایچ کنبوں کو فوائد فراہم کرنے کے لئے سٹیٹ میریج اسسٹنس سکیم کی تشکیل نو کی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان، مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔تنظیم نو سکیم کے مطابق قانونی طور پر شادی کے قابل عمر کی کوئی بھی لڑکی جس کا تعلق انتودیا انا یوجنا ( اے اے وائی ) یا ترجیحی گھریلو ( پی ایچ ایچ ) راشن کارڈ ہولڈروں کے کنبوں سے ہے ۔50,000 روپے کی یک وقتی مالی اِمداد کی اہل ہوگی ۔یہ اِمداد اِس کی شادی سے پہلے دی جائے گی جس کے لئے اسے متعلقہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کو کم سے کم ایک ماہ قابل درخواست دینا ہوگی۔اِس سکیم کے تحت متعلقہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سے ازدواجی صورتحال ، عمر اور لاڈلی بیٹی جیسی دیگر سکیموں کے تحت فوائد حاصل نہ کرنے کے بارے میں فائدہ اُٹھانے والے کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے علاوہ براہِ راست فائدہ شادی کی تاریخ سے پہلے مالی اِمداد کی فراہمی کومنتقلی ( ڈی بی ٹی ) یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔اِ س کی شادی سے پہلے فائدہ کنندہ کی طرف سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کی اِضافی اہلیت کو شامل کیا گیا ہے ۔ تاہم اِس سلسلے میں درست منتقلی فراہم کرنے کے لئے تین برس کی رعایتی مدت یعنی 31؍ مارچ 2025ء تک فراہم کی جارہی ہے۔اِس سے قبل سکیم کے تحت فوائد صرف شادی کے قابل عمر کی لڑکیوں تک محدود ہیں جو غریب لڑکیوں کے سروے میں شامل تھے بالخصوص محکمہ سماجی بہبود سے اِس مقصد کے لئے کئے گئے تھے۔










