کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ کا دورہ ٔ گاندربل

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ کا دورہ ٔ گاندربل

آر ڈی ڈی سیکٹر کے تحت یوٹی، ضلع کیپکس بجٹ اور سکیموں کے تحت اُٹھائے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

گاندربل//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے ضلع گاندربل کا دورہ کیا اور یوٹی / کیپکس بجٹ کے تحت کئے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران اور پی آر آئیز کی ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور پی آر آئی گرانٹس کے علاوہ مختلف فلیگ شپ سکیموں بشمول منریگا ، پی ایم اے وائی ۔ جی ۔ اُمید اور 14ایف سی اے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیئر پرسن ڈی ڈی سی گاندربل نزہت اشفاق ، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی بلال احمد ،ضلع ترقیاتی کمشنر کرتیکا جیوتسنا ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر ، ڈائریکٹر فائنانس ، آر ڈی ڈی اینڈ پی آر ، ڈائریکٹر سوشل آڈِٹ ، اے ڈی ڈی سی گاندربل ، اے سی ڈی گاندربل ، سی پی او کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، ضلع اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔ابتداً ، اے سی ڈی گاندربل نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے آر ڈی ڈی کی مختلف سکیموں کے تحت کئے گئے کاموں کی ضلع وار ، پنچایت وار صورتحال پیش کی اور کمشنر سیکرٹری کو ضلع میں مختلف اہداف کی کامیابیوں ، جاری کاموں ، زیر التوأ اور دیگر مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔کمشنر سیکرٹری نے پردھان منتری آواس یوجنا ( پی ایم اے وائی) ، منریگا ، اُجرتوں کی ادائیگی ، 14ویں ایف سی ، اِنسانی وسائل ، ایس بی ایم ۔ جی، این آر ایل ایم پنچایت گھر ، اسٹیٹس ، آر جی ایس اے اور دیگر سکیمیں سمیت دیہی ترقی شعبے کے تحت اَضلاع میں شروع کی گئی مختلف سکیموں کی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا ۔سال 2016-17اور2017-18ء کے لئے منریگا کے مواد کی ذمہ داری کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کمشنر سیکرٹری کو بتایا کہ ویریفکیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اِس نے پہلے ہی ڈائریکٹر دیہی ترقی محکمہ کشمیر کو رِپورٹ پیش کی ہے جہاں سے رپورٹ کو تکنیکی سرٹیفکیٹس کے ساتھ مخصوص سفارشات کے لئے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ضلع میں پنچایت گھر کی صورتحال کے بارے میں کمشنرسیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ ضلع کے 126پنچایتوں میں سے 92پنچایت دگھر دستیاب ہیں جس کے لئے اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ دیگر پنچایتوں میں جلد از جلد اراضی کی نشاندہی کی جائے تاکہ پنچایت گھر تعمیر ہوسکیں۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے یہ بھی کہا کہ وہ ان پنچایت گھروں میں سہولیات بشمول فرنیچر، پانی ، بجلی ، اِنٹرنیٹ اور دیگر مطلوبہ سہولیات کا جائز ہ لیں اور رِپورٹ پیش کریں اور اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام پنچایتوں کو اِنٹرنیٹ کی سہولیت سے منسلک کیا جائے گا کیو ںکہ زیادہ تر پروگرام جیسے ایل جی ملاقات اور میٹنگیں عملی طور پر منعقد کئے جاتے ہیں اور پی آر آئیز کو ان کے دفاتر میں اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کرنے کے لئے سہولیت فراہم کرتے ہیں۔اے سی ڈی نے پی ایم اے وائی (جی) ایس ای سی سی کے بارے میں کمشنر سیکرٹری کو جانکاری دی کہ2021-22 کے لئے منظور شدہ ہدف 279 تھا جو صد فیصد حاصل کیا گیا ہے اور پی ایم اے وائی۔جی۔نان ایس ای سی سی کے تحت دستیاب 480 لاکھ روپے میں سے اب تک 276.5 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اِسی طرح ضلع کے لئے فنڈس ایس بی ایم ( جی) کے تحت 127.05 لاکھ روپے کے دستیاب فنڈس کے مقابلے میں 95.35 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔کمشنر سیکریٹری نے مختلف سکیموں میں اہداف کے حصول کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ اہداف کو مکمل طور پر حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور آر ڈی ڈی کے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ مزید جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ اٹھائے گئے تمام کاموں کوطبعی اور مالی طور پر مکمل کیا جاسکے۔دریں اثنا، ڈی ڈی سی چیئرپرسن، ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی نے کمشنر سیکرٹری ی کو آر ڈی ڈی میں عملے کی کمی، میٹریل سپلائی کا مسئلہ اور کاموں کی پیش رفت میں رکاوٹ ڈالنے والے دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔کمشنر سیکر ٹری نے اٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت منتخب نمائندوں کو بااختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں اہلیت سازی کے پروگرام/ٹریننگوں اور جموںوکشمیر یوٹی سے باہر کے ایکسپوزر ٹور کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہ نچلی سطح پر سکیموں کے کام کاج سے خود کو واقف کر سکیں۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں جن کا مقصد ان کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ کمشنر سیکرٹری نے 2023-2022 مالیاتی سال کے منصوبوں کی جلد تشکیل پر بھی زور دیا ۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے کمشنر سیکرٹری کو بتایا کہ کونسل نے اس مہینے کی 18؍ تاریخ کو میٹنگ طے کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ 2023-2022 کا منصوبہ جلد سے جلد پیش کیا جائے گا۔اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری نے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے لان میں این آر ایل ایم کے تحت مختلف کاروباریوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا