اونتی پورہ میں جھڑپ کے دوران مقامی لشکر جنگجوئوں جاں بحق ،اسلحہ اور گولی بارود برآمد:آئی جی پی

اونتی پورہ میں جھڑپ کے دوران مقامی لشکر جنگجوئوں جاں بحق ،اسلحہ اور گولی بارود برآمد:آئی جی پی

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے چرسو علاقے میں منگل کے صبح ایک تصادم میں لشکر طیبہ کا ایک جنگجو مارا گیا۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس آپریشن کو انتہائی اہم قرار دیا ہے کیوں کہ ہے یہ قومی شاہراہ کے بالکل قریب واقع ہے کشمیر نیوز سروس مطابق اونتی پورہ سے معمولی دوری پر واقع گائوں چرسو کو فوج کے42RRایس او جی اونتی پورہ اور سی آر پی ایف130 نے منگل کی صبح گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کے بعد علاقے کو محاصرے میںلے کر تلاشی کارروائی شروع کی ہے جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ایک جنگجوئوں جاں بحق ہوا ۔ایک بیان میں، پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ چرسو کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق پولیس کی طرف سے حاصل کردہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر، پولیس، 42 آر آر اور 130 سی آر پی ایف کی طرف سے مشترکہ محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا اس دوران جب علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے اورجب تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کی طرف بڑھی تو چھپے ہوئے جنگجو نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کا موثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں انکاؤنٹر شروع ہواجو کچھ وقت تک جاری رہا ہے جس میں ایک جنگجو مارا گیا اور اس کی لاش انکاؤنٹر کے مقام سے برآمد کی گئی۔ اس کی شناخت اویس راجہ ولد محمد رمضان ڈار ساکن سبحان پورہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔دن کے بارہ بجے کے قریب ایک محاصرے کو ختم کیا گیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، وہ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور اس گروپ کا حصہ تھا جس میں پولیس/ایس ایف پر حملے اور شہریوں پر ہونے والے مظالم سمیت جرائم کے متعدد مقدمات شامل تھے۔دریں اثنا، آئی جی پی کشمیر نے اس آپریشن کو بہت اہم قرار دیا کیونکہ یہ NHW کے بالکل قریب واقع ہے اور خطرہ قریب ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تصادم کے مقام سے 1 اے کے 56 رائفل، 3 اے کے میگزین اور 80 اے کے راؤنڈ سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔تمام برآمد شدہ مواد کو مزید تفتیش کے لیے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔