پہاڑی ضلع شوپیان میں محض3دنوںمیں ٹارگٹ کلنگ کادوسرا واقعہ،ضلع بھرمیں خوف وہراس کی لہر

شوپیان ہلاکت معاملہ میںملوث جنگجوساتھی پستول سمیت گرفتار : آئی جی پی کشمیر

سری نگر//جموںو کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجوکو اُ س کے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا ہے ۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اتوار کی صبح بتایا سی آر ہی ایف اہلکار کو لشکر کمانڈر عابدرمضان شیخ کی ہدایت پر قتل کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے اتوار کو کہا کہ سی آر پی ایف اہلکار کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر پولیس زون نے ایک ٹویٹ آئی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، “ہم نے سی آر پی ایف اہلکاروں کے قاتل کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے انکشاف پر جرم کا ہتھیار (پستول) برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردی کے جرائم کے دوران اس کے ساتھ آنے والے ایک اعانت کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر عابد، رمضان شیخ کی ہدایت پر یہ کارروائی انجام دی گئی تھی ۔پولیس نے گرفتار دونوں افراد کی شناخت رخسار ٹھوکرکو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل ضبط کیا گیا ہے جبکہ ان کے انکشاف پر ایک اورنوجوان عامر احمد دیوان کو بھی گرفتار کیا گیا اس حوالے سے ایک کیس، درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سنیچر کی شام جنگجوؤں نے چیک چوٹی پورہ میں نیم فوجی سی آر پی ایف کے ایک جوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کی شناخت مختار احمد ڈوئی ولد محمد جمال دین ڈوئی کے طور پر ہوئی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مختار حال ہی میں چھٹی پر گھر واپس آیا تھا۔اس حوالے سے شوپیان میں سی آر پی ایف نے میڈیا کو بتایا واقعے کے بعد ایک رخسار ٹھوکرکو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل ضبط کیا گیا ہے جبکہ ان کے انکشاف پر ایک اورنوجوان عامر احمد دیوان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا اگر چہ کئی گھنٹوں میں اس معمے کو حل کیا گیا ہے تاہم ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے ایک جوان کو کھول دیا ہے انہوں نے بتایا ہم علاقے میں امن و ا ٓمان کی صورتحاک کو برقرار رکھنے میں اپنا رول اچھی طرح سے ادا کریں گے ۔