جموں//ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ سے تعلق رکھنے ایک لڑکی نادیہ فاروق کو اِس برس عالمی یوم خواتین کے موقعہ پر جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈس مشن (جے کے آر ایل ایم ) نے ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طورپر اعزاز سے نوازا۔ نادیہ فارو ق نے محسوس کیا کہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لئے جدو جہد کرنا سمجھداری نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اِس سے پہلے وہ اس بات کے بارے میں گھبراہٹ محسوس کرتی تھی کہ اس کا اَنٹرپرائز ملنے جارہا ہے لیکن اس کی رہنمائی کرنے والی آرگنائزیشن جے کے آرایل ایم جسے اُمید کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے اس پریشانی کو دُور کرنے میں ان کی مدد کی۔
نادیہ فاروق نے کہا کہ جب اُمید کے ریسورس پرسنوں نے ان سے رابطہ کیا تو اِبتدا میں انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اَپنا کیرئیر بنانے کے لئے اِس میں شامل ہوں گی۔ وہ صرف کونسلنگ سیشن کے لئے گئی تھی کیوں کہ دوسرے بھی جارہے تھے۔اُنہوں نے کہاکہ یہ سیشن اس کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوا۔ اُمید کے ان کونسلروں کی بات سننے کے بعد ہی اسے کاروبار میں اُمید کی ایک کرن نظر آئی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اُمید کا اعتماد ہی ہے جس نے اس کے پیشہ کی کشتی کو آگے بڑھایا۔نادیہ فاروق چاہتی ہے کہ ڈٹرجنٹ صابن کے کاروبار میں اس کی ترقی ہو ۔ نادیہ کے پاس بھدروارہ میں صابن بنانے کا اَپنا یونٹ ہے جو اس کی رہنمائی کرنے والی آرگنائزیشن سے لی گئی ہینڈہولڈنگ اور کامیاب تربیت سے ہے۔ جے کے آر ایل ایم نے نہ صرف اسے سٹارٹ اَپ کے لئے ضروری مدد فراہم کی بلکہ اُسے وہ پروڈکٹ بنانے کے لئے مطلوبہ تربیت بھی فراہم کی جو وہ فخر کے ساتھ ’’ Centwin‘‘ نام سے فروخت کرتی ہے۔ ٍ اُنہوں نے کہا کہ اس کا کاروبار خواتین کا کاروبار ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَپنی نصف درجن خواتین کارکنوں کے ساتھ زیادہ تر کام خود ہی کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کاروبار مکمل طور پر ان نصف درجن خواتین کی ملکیت ہے اور چلایا جاتا ہے سوائے خام مال کی نقل و حمل اور تیار شدہ مصنوعات کو لے جانے کے لئے کچھ مرد ساتھی کارکنوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔
نادیہ فاروق اَپنے ڈٹرجنٹ صابن کے لئے خود سامان کا بندوبست کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سوڈیم بائی کاربونیٹ ، سلفیٹ اور دیگر مرکبات جو اس کے سینٹو ائنیئر کے لئے خام مال کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ۔ جموںوکشمیر کے باہر سے لائے جاتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھدرواہ تک خام مال کی نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کے باوجود اس کے صابن دیگر برانڈس کے مقابلے میں اچھے اور سستے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کی پہنچ ابھی زیادہ دور نہیں ہے کیونکہ وہ صرف آس پاس کے علاقے میں ہی اپنی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا،’’ہم ماہانہ تقریباً 5-6000 بار فروخت کرنے کے قابل ہیں اور یہ ہمارے درمیان تقسیم کئے جانے کے لئے 25-30000روپے کی آمدنی حاصل کرنے کے لئے کافی ہیں‘‘۔
نادیہ فاروق کا دعویٰ ہے کہ ان کی یونٹ ابھی چھوٹے پیمانے پر ہے اور انہیں بہت کچھ حاصل کرنا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مناسب برانڈنگ ، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ اِس کی مصنوعات کے لئے حیرت انگیز کام کرسکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے قصبے میں ہماری اِنفرادی کوششوں نے یہ نتائج حاصل کئے ہیں۔اُنہوں نے زور دے کر کہا۔’’ مناسب میکانائزیشن اور دیگرلاجسٹکس بالکل مختلف نتائج دے سکتے ہیں۔‘‘ نادیہ فاروق نے اِس بات پر بھی اَفسوس کا اِظہار کیا کہ چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کا فقدان ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دیگر منڈیوں کو وسعت دینے اور ان تک پہنچنے کے لئے بجلی کی مخصوص فراہمی سے تمام عمل کی میکانائزیشن دونوں شرط ہیں ۔ اُنہوں نے تسلیم کیا ہے کہ Centwin کو جموںوکشمیر میں گھریلو نام بنانے سے پہلے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں مقصد حاصل کرنے کے لئے پُر اُمید اور پُر عزم ہیں ۔ انہیں یقین ہے کہ جے کے آر ایل ایم ( اُمید ) اس کے خوابوں کو پور ا کرنے میں اس کا ساتھ دے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ یقینا اُمید کے دئیے ہوئے پروں سے اُڑتے رنگ لے کر آنے والی ہیں۔










