دنیا میں اب تک 58.91 لاکھ لوگ کورونا کی وجہ سے فوت

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وباء سے 255 مریضوں کی موت ہوگئی ،جبکہ ایک دن پہلے یہ تعداد 104 تھی۔مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 4,194 کیسز سامنے آئے ہیں اورمتاثرین کی مجموعی تعداد 4.29 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 6,208 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.24 کروڑ ہو گئی ہے۔ دریں اثنا ایکٹوکیسز2,269 کم ہونے سے ان کی تعداد 42,219 رہ گئی ہے۔ وہیں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5.15 لاکھ ہو گئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 98.70 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹوکیسز کی شرح 0.10 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اس وقت شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 856 کم ہونے کے بعد تعداد کم ہو کر 11,840 رہ گئی ہے۔ وہیں 2,055 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 64,39,421 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 66,689 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 46 کم ہو کر 6,966 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں 494 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 77,19,594 ہوگئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 143749 تک پہنچ گئی ہے۔
تمل ناڈو میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 227 کم ہو کر 1,676 رہ گئے ہیں۔ وہیں 354 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحیاب ہونے والوں کی کل تعداد 34,11,899 ہو گئی ہے جبکہ دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 38,023 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91 کم ہوکر 2,884 رہ گئی ہے۔ اس دوران 301 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر39 لاکھ 428 ہو گئی ۔ وہیں ریاست میں مزید سات مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40013 ہو گئی ہے۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 153 کم ہو کر 3,560 رہ گئے ہیں اورکورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 2,15,800 ہوگئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 666 ہے ۔ راجستھان میں کورونا ایکٹیو کیسز 169 کم ہو کر 1,273 رہ گئے ہیں ۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,71,082 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,548 ہوگئی ہے۔
اترپردیش میں کورونا کے ایکٹوکیسز125 کم ہو کر 1,584رہ گئے ہیں اورانفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20,44,546 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23,486 پر مستحکم ہے۔پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 کم ہو کر 706 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 4,28,432 لوگ اس مہلک وائرس سے نجات پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 7,689 تک پہنچ گئی ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز مزید 93 کم ہو کر 1,223 رہ گئے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے۔ وہیں 7,84,800 لوگ کو اس وبا سے نجات پا چکے ہیں ۔ مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 16 کم ہو کر 1,544 ہو گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21,184 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 19,93,464 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 848 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 10,28,901 ہو گئی ہے ۔ اس مہلک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ریاست میں اب تک 10,733 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اڈیشہ میں کورونا کے 28 کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 965 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 12,76,285 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,103 ہو گئی ہے۔
دہلی میں اس عرصے کے دوران کورونا کے کیسز 48 کم ہو کر 937 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 260 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 18,35,390 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں مرنے والوں کی تعداد 26,140 پر برقرار ہے ۔ آندھرا پردیش میں نو ایکٹوکیسزکم ہونے سے، ان کی کل تعداد کم ہو کر 749 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 23,03,227 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 14,729 پر مستحکم ہے
گجرات میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 608 رہ گئے ہیں اور اب تک 12,11,929 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اورمرنے والوں کی تعداد 10,938 برقرار ہے ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے 43 ایکٹو کیسز کم ہو کر 506 رہ گئے ہیں۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 11,37,177 ہوگئی ہے اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد 14,034 ہو گئی ہے ۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 305 ہو گئے ہیں اورانفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 40 ہزار 574 ہو گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 17,723 ہو گئی ہے۔