کسان برادری اس طرح کے پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں :شاہد اقبال چودھری
جموں//سیکرٹری قبائلی امور جموں و کشمیر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جموں ڈویژن کی قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے 18 بھینس پالن پروگریسو دودھ کے کسانوں کو 2 روزہ تربیتی اور نمائشی دورے کیلئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ تربیتی پروگرام جموں و کشمیر ایڈوائیزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان نے نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کرنال ہریانہ کے تعاون سے منعقد کیا تھا جس کا آغاز 10 مارچ 2022 سے ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری قبائلی امور نے بھینس پالنے والے کسانوں سے کہا کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں اور اس تربیت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ، جو ان کے بقول مجموعی ترقی میں ان کی مدد کرے گی ۔ انہوں نے بورڈ کے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ ان 18 بھینس پالن کسانوں کی واپسی کے بعد ایک پوسٹ ٹریننگ سیشن منعقد کریں تا کہ این ڈی آر آئی کرنال ہریانہ میں دو روزہ تربیتی پروگرام کے دوران تربیت اور تکنیکوں کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا جا سکے جو انہوں نے حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے محکمہ انیمل ہسبنڈری جموں اور جے اینڈ کے ایڈوائیزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کساناں سے کہا کہ وہ متحد ہو کر کام کریں اور جموں ڈویژن کی قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے 200 دودھ کاشتکاروں کے ایک گروپ کی نشاندہی کریں تا کہ پڑوسی ریاستوں میں 10 دن کیلئے ایکسپوزر ٹور کم ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جا سکے ۔ ڈاکٹر چودھری نے مزید کہا کہ ضلع سانبہ اور کٹھوعہ میں قبائلی برادری کی نقشہ سازی ڈائریکٹوریٹ آف ٹرائیبل افئیر ڈیپارٹمنٹ اور جے اینڈ کے ایڈوائیزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کساناں کی طرف سے مشترکہ طور پر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اس طرح کے مزید اقدامات ، پروگرام اور اس قسم کے تربیتی ماڈیول بنائے جا سکیں ۔ سیکرٹری جے اینڈ کے ایڈوائیزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان عبدالحمید وانی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور بورڈ کی کامیابیوں اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے تمام سربراہان بشمول ڈائریکٹوریٹ آف قبائلی امور کے علاوہ جموں ڈویژن کے بھینس پالن سے وابستہ 200سے زائد دیگر دودھ کے کاشتکاروں نے اپنے روائتی لباس کے ساتھ فلیگ آف تقریب میں شرکت کی ۔










