سری نگر//شہر سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں سب سے قدیم جامع مسجد میں قریب31ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ہے جہاں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بڑی مدت کے بعد مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ہے ۔ جبکہ دن کے گیارہ بجے کے بعد ہی یہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی تھی ۔ گزشتہ ہفتے آئی جی پی کشمیر اور صوبائی کمشنر نے یہاں کا مسجد کا دورہ کیا تھا جہاں عوام کو اسی روز اندارہ ہواتھا کہ مسجد آگلے جمعہ کو نمازیوں کے لئے کھول دی جائے گی ۔یہاں کئی دہائیوں سے نماز ادا کرنے والے لوگوں کے چہروں پر خوشی نمایا تھی۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق گزشتہ ہفتے28فروری کو جموںو کشمیر پولیس کے آئی جی پی ( کشمیر زون )وجے کمار اور صوبائی کمشنرکشمیر پی کے پولے نے مسجد کا دورہ کیایہاں مسجد کمیٹی کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ منعقد ہوئی ہے اوروہاں نماز جمعہ کی ادئیگی کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔جس کے بعد مقامی لوگوں کو یہ خدشہ تھا کہ مسجد آنے والے جمعہ کو کھول دی جائے گی۔ مسجد کو نمازیوں کے لئے کھول دینے کی خبر صبح سویرے ہی پھیل گئی ہے ۔جس کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے ولاے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شہر کی طرف رخ کر کے یہاں مسجد میں داخل ہوئے۔کشمیر نیوز سروس کے سٹی رپوٹر نے بتایا دن کے گیارہ بجے سے ہی یہاں لوگ پہنچے تھے ۔ انہوں نے بتایا لوگوں کے چہروں پر خوشی نمایا تھی ۔نامہ نگار نے بتایا بتایا کہ میناروں سے جب اذان گونجنے لگی تو لوگوں کی بھاری تعداد جامع مکی جمع ہوگئے بلکہ دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پہلے ہی آئے ہوئے تھے۔ایک عین شاہد نے بتایا جب جامع مسجد کا گیٹ کھولا یا تو یہاں لوگ جذباتی ہوئے ہر ایک آنکھ اشکبار ہوئی ہے ۔ جبکہ یہاں خواتین کو بھی انتہائی جذباتی انداز میں آنسوں بہاتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ترال کے پستونہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شہرہ منظور احمد نے بتایا میں ہمیشہ یہاںنماز کے لئے آتا تھا تاہم مسجد بند ہونے کے بعد جب آج کھول دی گئی تو میرے دل کو وہاں سکون نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ ہم دوسرے جامع مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا فریضہ انجام دیتے تھے لیکن اس قدیم جامع میں نماز جمعہ ادا کرنے سے جو روحانی سکون حاصل ہوتا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ سات ماہ سے زائد عرصے کے بعد ہفتہ وار جمعہ کی نماز کے لیے سینکڑوں لوگ صبح کے وقت مسجد میں جمع ہوئے۔ڈویڑنل کمشنر، کشمیر، پی کے پول اور انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر زون، وجے کمار نے پیر کو نوہٹہ علاقے میں 14ویں صدی کی مسجد کا دورہ کیا تاکہ اجتماعی صورت میں COVID19-مناسب رویے کی پیروی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ نماز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہے.تاریخی مسجد اگست 2019 سے زیادہ تر نماز جمعہ کے لیے بند رہی۔ COVID-19 وبائی بیماری نے بھی اسے طویل عرصے تک بند رکھنے پر مجبور کیا۔










