دہشت گردی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی سب سے بڑی شکل ،جڑوں سے خاتمہ ناگزیر

دفعہ 370کی منسوخی وزیراعظم نریندرمودی کاتاریخی کارنامہ :امیت شاہ

سری نگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روزجموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکے آبائی شہرغازی پوراُترپردیش میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل370 کو منسوخ کرنے کے بعدجموں و کشمیر کو ’ہندوستان کا تاج‘ بنا دیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق غازی پور کے جکھنیا علاقہ میں جمعہ کے روز ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ اکھلیش یادو نے کہا تھاکہ آرٹیکل370 کو منسوخ کیا گیا تو خون کی ہولی ہو گی، ہم نے اسے منسوخ کیا، کسی نے کنکر بھی نہیں مارا، خون کی ہولی تودُورکی بات۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی نے کشمیر کو ہندوستان کاتاج بنایا۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو پر تنقید کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ وہ دو شیشوں کی عینک پہنتے ہیں – ایک ذات کیلئے اور دوسرا مذہب کیلئے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کاکہناتھاکہ اکھلیش یادئو صرف ذات اور مذہب کو اپنے چشموں سے دیکھتے ہیں۔ ایک عینک سے مذہب کو دیکھا جاتا ہے،اوردوسری عینک سے وہ ذات کو دیکھتا ہے جس سے ہم نظر نہیں آتے۔ امت شاہ نے زوردیکرکہاکہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ صرف بی جے پی ہی کر سکتی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جو اتر پردیش میں جاری 7 مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں، نے کہا کہ یہ انتخاب نہ صرف بی جے پی امیدوار کو ایم ایل اے بنانے کیلئے ہے، بلکہ یہ اُترپردیش کے کروڑوں پسماندہ سماج کے لوگوںکے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔امت شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم کسان یوجنا کے تحت ہر سال 2.54 کروڑ کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں 6000 روپے دیئے گئے ہیں۔انہوںنے اعلان کیاکہ ریاست اُترپردیش میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد، کسی بھی کسان کو بجلی کا بل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔