سری نگر//فوج کی 15ویں کورکے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے جمعرات کوکہاکہ دفعہ370کی منسوخی کشمیرمیں پائیداراوردیرپاامن نیز کشمیری عوام کیخلاف سازشوںکی گنجائش کوختم کرنے کیلئے ناگزیر تھی ۔انہوںنے کہاکہ امن وامان کی بحالی اورقیام کیلئے حکومت اورعوام کے درمیان قریبی تال میل اوررابطہ ہونا لازمی ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے‘ کشمیرچپٹر آف دی انٹرنیشنل سینٹر فار اسٹڈیز‘کے تعاون سے منعقدہ یک روز سمیناربعنوان’کشمیر تاریخی سنگم پر‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں قیام امن کیلئے علاقائی اوربین الااقوامی صورتحال اورمعاملات نیز انکے اثرات کوسمجھنے اورجاننے کی ضرورت ہے تاکہ اسی مناسبت سے ہم اپنی حکمت عملی اورپالیسیاں ترتیب دے سکیں ۔فوج کی 15ویں کورکے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہاکہ کشمیری امن ،ترقی اورخوشحالی کے خواہاں ہیں ،اورہم سب کوملکر عوام کی اس خواہش میں اپنارول اداکرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اسبات پرغور کرنا پڑے گاکہ کشمیری عوام کیخلاف سازشوں اوریہاں امن بگاڑنے والی قوتوںکے عزائم کی گنجائش کوسمجھ کر انھیں ختم کرناہوگا۔دفعہ370کی منسوخی کاذکر کرتے ہوئے فوج کی چنارکورکے سربراہ کاکہناتھاکہ دفعہ370کی منسوخی کشمیرمیں پائیداراوردیرپاامن کیلئے ناگزیرتھی اورہم دیکھ رہے ہیں کہ5اگست2019کے بعدکشمیرکی صورتحال میں کتنی مثبت تبدیلی آئی ہے اوریہاں کے عام لوگوںکی سوچ میں کیاکچھ بدلائو آیاہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیرکی تاریخ کوسمجھنے اورجاننے کی ضرورت ہے تاکہ ہم یہ سمجھ سکیں کہ یہاں کب کہاں سے دخل اندازی ہوئی اورکب کس نے یہاں کچھ کیاکام کیایاکہ سازشوںکوسہارالیا۔لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے6موضوعات پر مبنی یک روزہ سمینار سے اپنے ابتدائی خطبہ میں کسی ملک کانام لئے بغیر کہاکہ کشمیرمیں امن بگاڑنے کیلئے سازشوںکاسہارالیاگیا ،او رہمیں کشمیری عوام کیخلاف سازشوںکی گنجائش کوختم کرناپڑے گا،اوراس ضمن میں دفعہ370کی منسوخی لازمی بن گئی تھی کیونکہ اس کی چھترچھایامیں سازشوں کوپروان چڑھایاجاتاتھا۔انہوںنے کہاکہ امن وامان کی بحالی اورقیام کیلئے حکومت اورعوام کے درمیان قریبی تال میل اوررابطہ ہونا لازمی ہے ۔تاہم ضرورت اسبات کی ہے کہ کشمیر کے لوگ سمجھیں کہ اُن کے بچوں کوکس طرح سازشوںمیں مہرے کی طرح استعمال کیاجاتاہے ۔فوج کی 15ویں کورکے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہاکہ کشمیری نوجوانوںکے ہاتھوںمیں بندوق تھمانے والے امن پسند یاکسی قوم کابھلا کرنے والے نہیں ہوسکتے ہیں ۔گزشتہ دوبرسوں سے ملی ٹنسی مخالف کارروائیوںکے نتیجے میں ملی کامیابیوںکاذکر کرتے ہوئے فوج کے اعلیٰ افسر نے کہاکہ اب ملی ٹنسی کوزندہ رکھنے کیلئے منشیات اسمگلنگ کاسہارالیاجاتاہے ،اور اس سازش کانشانہ بھی یہاںکے معصوم بچے اورنوجوان بن رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ والدین کواپنے بچوںکی حرکات وسکنات پرکڑی نظر رکھنی چاہئے۔لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے اس اُمیدکااظہار کیاکہ سماج کے مختلف طبقوں وحلقوںنیز حکومت واداروںکی مشترکہ کوششوں سے کشمیرپھرامن کاگہوارہ بن جائے گا،اوریہاںکے لوگ امن وامان کے ماحول میں ترقی کے منازل طے کرکے خوشحالی پائیں گے ۔










