محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کلچرل یونٹ سری نگر نے داچھی گام نیشنل پارک میں کلچرل پروگرام پیش کیا

محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کلچرل یونٹ سری نگر نے داچھی گام نیشنل پارک میں کلچرل پروگرام پیش کیا

سری نگر//’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے ایک حصے کے طور پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کلچر ل یونٹ سری نگر نے داچھی گام نیشنل پارک میں ’’ جنگلی حیات کے عالمی دِن ‘‘ کے موقعہ پر کلچرل پروگرام پیش کیا۔اِس پروگرام کا اِنعقاد جموںوکشمیر محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کے سینٹرل ڈویژن سری نگر نے کیا تھا۔اِس موقعہ پر کلچر ل یونٹ کے فن کاروں نے میوز ک کمپوزر غلام محمد بٹ انزوالی ، پروگرام پروڈیو سر ہلا ل احمد متو، سینئر کلچر اسسٹنٹ جی ایم کھانڈے اور ٹیم نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے شیخ العالم ؒ کا قول’’ اَن پوشہِ تی￿لہِ یی￿لہِ وَن پوشہِ ‘‘ کی عکاسی کرتے ہوئے چھکری اور روف پیش کیا۔کلچر ل آفیسر سری نگر برہان حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کا کلچر ل وِنگ مختلف مسائل بشمول کووِڈ۔19، فارسٹ پروٹیکشن ، ڈل بچائو ، جنگلی حیات بچائو ، ماحولیاتی سیاحت ، تعلیم اور پورے کشمیر دیگر مہمات پر پروگرام منعقد کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کشمیر کی ثقافتی اَقدار کو برقرار رکھنے اور اس کی سابقہ شان کو بحال کرنے میں اَپنا حصہ ادا کر رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ایم الطاف نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اُنہوںنے کہا کہ محکمہ ماحولیات /قدرتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اَپنی سطح پر پوری کوشش کر رہا ہے اور اس سے آس پاس میں رہنے والے مقامی لوگوں کو اَپنے لئے روزی روٹی کمانے میں بھی مدد ملے گی۔اِس دوران سامعین نے کلچر یونٹ سری نگر کے فن کاروں کی طرفسے پیش کی گئی کارکردگی کو سراہا۔