ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے شہر کے مختلف تعلیمی اِداروں کا معائینہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے شہر کے مختلف تعلیمی اِداروں کا معائینہ کیا

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا تاکہ وَبائی بیماری کے بعد فزیکل کلاس کا کام احسن طریقے سے دوبارہ کھلنے کا معائینہ کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر منظور احمد کمار نے گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکول راج باغ ، بوائزسکینڈری سکول جواہر نگر ، مڈل سکول جواہر نگر اور دیگر مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے طلباء کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا اوراُنہوں نے طلباء اور سٹاف سے بات چیت کی۔اُنہوں نے عملے اور طلباء سے کہا کہ وہ کووِڈ۔19مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی )پر عمل کریں تاکہ طلباء اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے سکولی عملے سے بھی بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ اَپنی صدفیصد توجہ سیکھنے کے نتائج پر دیں۔