سرینگر جموں شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئےبحال

سرینگر جموں شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئےبحال

سری نگر// وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی واحد شاہراہ پر اتوارکے روز ٹریفک کی نقل وحمل یک طرفہ ٹریفک کے لئے بحال ہوئی۔ پسیاں او ر مٹی کے تودے گر آنے کے باعث شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا تھا۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر۔جموں شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کی آواجاہی کے لئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے گزشتہ دنوں برف باری اور بارشوں کے بعد شاہراہ کے مختلف مقامات پرپتھر اور مٹی کے تودے گر آنے سے یہاں سڑک ناقابل آمد رفت بن گئی تھی۔ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی یہ شاہراہ موسم سرما کے دوران زیادہ تر بند ہی رہتی ہیں ۔سرینگر جموں شاہراہ کو کشمیر کی شہہ رگ بھی کہا جاتا ہے یہ شاہراہ کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی ایک شاہراہ ہے جس کے بند رہنے سے وادی میں ہاہا کار مچ جاتا ہے ۔