جموں سے سرینگر آنے والے گاڑیوں ڈرائیورں کی من مانیاں عروج پر

جموں سے سرینگر آنے والے گاڑیوں ڈرائیورں کی من مانیاں عروج پر

مسافروں کرایہ میں دوگناہ اضافہ ،مسافروں نے متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی

سرینگر// سرمائی تعطیلات ختم ہورہی ہے اور لوگ جموں سے واپس کشمیر کی طرف رُخ کررہے ہیں جس کے نتیجے میں جموں سے سرینگر مسافر گاڑیوں کے کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے اور دو سے 3ہزار فی فرد کرایہ وصول کیا جارہا ہے ۔ ڈرائیوروں کی من مانی اور کرایہ میں دوگناہ اضافے کی وجہ سے جموں سے سرینگر آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اْٹھا کر ڈارئیور حضرات ان کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق موسم سرماء شروع ہوتے ہی لاکھوں کی تعداد میں لوگ وادی سے جموں کی طرف ہجرت کرتے ہیں اور مارچ کا مہینہ قریب آنے کے ساتھ ہی وادی واپس لوٹ جاتے ہیں تاہم مسافر کرایہ میں بے حد اضافہ کی وجہ سے لوگ پریشان رہتے ہیں ۔ جموں سے سرینگر آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تویرا ،سومو اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوں نے جموں سے آرہے مسافروں کو لوٹنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھی ہے۔ مسافروں نے الزام گایا کہ محکمہ ٹرنسپورٹ کی طرف سے مقرر کر دہ کرایہ کو ڈارئیو بالاطاق رکھ کر اپنی من مانی کر رہے ہیں اور مسافروں سے دوگناہ کرایہ وصول کیا جا تا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مسافروں کی مجبوری کا فائد اْٹھا کر ان سے فی فرد 2ہزار سے لیکر تین ہزار روپے کرایہ مانگتے ہیں اور اس معاملے کو لیکر ڈارئیوں کا کوئی پْر سان حال ہی نہیں ہے اور نہ ہی ان کو اس بارے میں کوئی کچھ پوچھتا ہے۔سی این آئی نمائندے کے مطابق اس وقت جب سرمائی تعطیلات ختم ہورہی ہے اور وادی میں سکول دوبارہ کھل رہے ہیں اسلئے جموں میں مقیم کشمیریوں کا وادی لوٹنا ناگزیر بن گیا ہے جس کا ٹرانسپورٹر ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے مسافروں کو دو دو ہاتھوں لوٹ رہے ہیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہم اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہیں تاکہ مسافروں کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔