سرینگر// سرحدی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ کے ماور قلم آباد جوکہ وادی بنگس کے دامن واقع ہے جن میں آڈورہ، قلم آباد، وارپورہ، چک آڈورہ، عمر آباد آڈورہ، ، شاہ نگری، دنگسو، کٹلری، پٹواری، لاووسہ، حیدر مالی، کھوڈی، سنزی پوہ کوٹلری، اندر دچی، کشتہوار، چک لاوسہ، مقام یہامہ، گامادر، حسین آباد لاوسہ، وغیرہ اور فوج کا ہیڈ کوارٹر شامل ہیں بجلی اسٹیشن آڈورہ قلم آباد کے نوگام فیڈر سے منسلک ہے۔سی این آئی نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ مقامی لوگوں کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ متاثرہ مکینوں نے بتایا کہ بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود انہیں 24گھنٹے میں 5 سے 6 گھنٹے بجلی مشکل سے مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ مخصوص گرڈ سٹیشن آڈورہ قلم آباد کو اس طرح کے مسائل کیوں درپیش ہیں اور وہ علاقے کے لوگوں کو اذیت میں ڈال رہے ہیں۔ ایک مقامی شہری غلام رسول نے بتایا کہ خاص طور پر شام کے اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ گزشتہ 3 سالوں میں ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال ہمیں مکمہ کی طرف بھروسہ دیا جاتا ہے کہ نوگام بجلی فیلڈر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا لیکن سالوں سال گزرنے جانے کے بعد ایسا دیکھنے کو نہیں مل پا رہا ہے۔ شبیر احمد ایک اور شہری نے بتایا کہ محکمہ پی ڈی ڈی ان کی تاریں کاٹ دے کیونکہ وہ بیکار ہیں، بجلی کے بغیر ایسی بجلی کی لائنیں رکھنے کا کیا مقصد ہے۔محکمہ کے ایک آفیسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ آڈورہ قلم آباد رسیونگ اسٹیشن کو کپوارہ کے آرمپورہ رسیونگ گریڈیشن سے بجلی کی سپلائی ملتی ہے اور تین گھنٹوں میں سے ایک گھنٹے کی بریک ہوتی ہے اور چونکہ نوگام فیڈر تقریباً 30 سے 40 کلومیٹر کے دور دور پھیلا ہوا ہے اس لئے اکثر اوقات میں نوگام فیڈر کے 11 ہزار بجلی لائن میں خرابی آتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو اکثر و بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہتی ہے۔ نوگام فیڈرسے منسلک لوگوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے بجلی معاہدوں کو منسوخ کریں کیونکہ محکمہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کر رہے ہی۔علاقے کے لوگوں نے ایل جی منوج سہنا اور ڈپٹی کمشنر کپوارہ امام دین پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور محکمہ پی ڈی ڈی کو ہدایت دیں کہ وہ انہیں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کریں۔










