ڈی جی ایف ٹی ، جے کے ٹی پی اورجسٹریشن کے نتائج برآمد ہوئے
جموں// جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او)، جموںو کشمیر حکومت کی ایک انڈر ٹیکنگ ہے جس نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کے ساتھ تعاون کر کے جموں و کشمیریوٹی میں برآمدی فروغ کے نظریۂ کو حاصل کرنے کے لئے اپنی رجسٹریشن مہم کے جموں وکشمیرسے ممکنہ برآمد کنندگان اور انہیں نیا امپورٹر-ایکسپورٹر کوڈ (آئی اِی سی ) حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا جس کے نتیجے میں برآمدی رجسٹریشن میں 173 فیصد اضافہ ہوا۔آئی اِی سی ایک اہم کاروباری شناختی نمبر ہے جو برآمدات یا درآمدات کے لئے لازمی ہے۔ جموں و کشمیر میں جاری کردہ آئی اِی سی کی تعداد 2020 ء میں 204 نئی رجسٹریشنوں سے بڑھ کر 2021 ء میں 557 ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جموںوکشمیر میں اَب تک کل 2,863 آئی اِی سی رجسٹریشن کئے گئے ہیں۔ گذشتہ پانچ برسوں میں جموںوکشمیر یوٹی میں برآمدات کی قدر یو ایس ڈی 124.47 ملین سے بڑھ کریو ایس ڈی 159.64 ملین ہوگئی ہے۔یہ یوٹی میں ایکسپورٹ پروموشن کے لئے محکمہ صنعت و تجارت کے زیر اہتمام جے کے ٹی پی او کے ترجیحی اِقدامات میں سے ایک ہے ۔ مرکزی حکومت کے ’’ضلع بطورِ ایکسپورٹ ہَب‘‘ کے وژن کے مطابق جے کے ٹی پی او نے ڈی جی ایف ٹی کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر کے برآمدی منظر نامے کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف رجسٹریشن مہمات ، تربیت کے ساتھ صلاحیت سازی کی ورکشاپوں کا اِنعقاد کیا ہے۔جموںوکشمیر کے 20اَضلاع سے زائد اَز 40 وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) اشیاء کو ایپکس سطح کی ایکسپورٹ پروموشن کمیٹی نے منتخب اور حتمی شکل دی ہے ۔ زراعت ،ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹ شعبے سے مختلف مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے مختلف قونصل خانون کے ساتھ مل کر خریدار فروخت کنند گان کی ملاقات کا سلسلہ منعقد کیا گیا ہے۔ جے کے ٹی پی او تمام شناخت شدہ مقامی مصنوعات کے لئے ایک بین الاقوامی برانڈ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور دلچسپی رکھنے والے برآمد کنندگان کو اَپنی مصنوعات کے فروغ اور دلچسپی رکھنے والے درآمد کنندگان کے ساتھ روابط بنانے کے لئے تمام ضروری مدد فراہم کرے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے نظرئیے کے مطابق ہمارے ملک کا ہر ضلع عالمی مارکیٹ کے لئے متنوع شناخت اور صلاحیت رکھتا ہے اور ہم نے صنعت و حرفت محکمہ سے موجودہ اور ممکنہ برآمد کنند گان لیفٹیننٹ گورنر کی فعال رہنمائی میں جموں وکشمیر یوٹی کی مصنوعات اور خدمات کی خاطر عالمی منڈیوں کو کھولنے کے لئے تیزی سے منتقلی کے راستے پر گامزن ہے۔مزید برآں، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آف فارن ٹریڈ سووید شاہ نے کہا ،’’ ہمیں بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں اِس برس جموںوکشمیر یوٹی سے امپورٹر ایکسپورٹر کوڈ کے رجسٹریشن میں بڑا اِضافہ ہوا ہے۔‘‘










