جموں//جنگلات سے متعلق سرگرمیوں کو ایم جی نریگا کے ساتھ ملا کر افرادی قوت اور مشینری کو فعال بنانے سے ’’ ہر گاؤں ہریالی ‘‘ اسکیم کو کامیاب بنانے کیلئے کم از کم 5 کروڑ کام دن مہیا ہوں گے ۔ ان باتوں کا اظہار کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے آج محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ جنگلات کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں پی سی سی ایف اور ایچ او ایف جے اینڈ کے موہت گیرا ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری روشن جگی ، ڈائریکٹر سوئل اینڈ کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ٹی ایس اشوک ، ڈپٹی کمشنرز ، محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹرز اور جموں و کشمیر یو ٹی کے تمام اے سی ڈی ایس اور ڈی ایف اوز نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جے کے گرین ڈرائیو کے تحت موجودہ مالی سال 2021-22 کے دوران 1.30 کروڑ پودے لگانے کے ہدف کے مقابلے میں اب تک 79.79 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں ۔ کمشنر سیکرٹری برائے حکومت فاریسٹ ایکولوجی اینڈ انوائیرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جنگلات کے حقوق کے قانون سے متعلق دعووں کی کارروائی پر توجہ دی ۔ انہوں نے تمام ڈی سیز /ڈی ایف اوز پر زور دیا کہ وہ قاعدے کے تحت تمام زیر التوا دعووں کو جلد از جلد کلیئر کرنے اور کلیموں کی تصدیق کو مستعدی سے کریں ۔ میٹنگ میں ڈی ایف اوز اور اے سی ڈیز کی طرف سے دکھائے گئے کوارڈینیشن اور ہم آہنگی کو سراہا گیا جس کی وجہ سے جنگلات سے متعلق کاموں کو انجام دینے میں ہم آہنگی بڑھ رہی ہے ۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










