کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے کپواڑہ کا دورہ کیا ، آر ڈی ڈی سیکٹر کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائیزہ لیا

کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے کپواڑہ کا دورہ کیا ، آر ڈی ڈی سیکٹر کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائیزہ لیا

کپواڑہ//کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے ضلع کپواڑہ کا دورہ کیا اور ضلع کیپکیس بجٹ 2021-22 کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے افسران اور پی آر آئیز کی ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ میٹنگ طلب کی ۔ چئیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین ، مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر ، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن ، ڈائریکٹر پنچائت ، ایڈیشنل سیکرٹری آر ڈی ڈی اینڈ پی آر ، اے ڈی ڈی سی کپواڑہ ، جے ڈی پلاننگ کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چئیر پرسن ، ضلع اور سیکٹورل افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ منتخب نمائندوں کو فعال طور پر کام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے نچلی سطح کے لیڈروں سے کہا کہ وہ ہر سطح پر منصوبہ بندی کی تشکیل میں خود کو شامل کریں تا کہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں ۔ ضلع میں عہدیداروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کمشنر سیکرٹری نے انہیں یقین دلایا کہ نئے بی ڈی او اور جے ای کو فوری طور پر تعینات کیا جائے گا ۔ انہوں نے منتخب نمائندوں سے یہ بھی کہا کہ وہ پنچائت سطح پر تمام تنازعات کو حل کریں تا کہ تمام رکاوٹوں کو موثر طریقے سے دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ کی مختلف اسکیموں کے تحت منظور شدہ تمام کاموں کی فہرسٹ پنچائت گھر میں پنچائت انفارمیشن بورڈ ( پی آئی بی ) پر آویزاں کرنے پر خصوصی زور دیا ۔ پنچائتوں میں کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ لوگوں سے کہا کہ وہ تمام ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کریں جو مقررہ مدت میں کام مکمل نہیں کرتے ہیں تا کہ ہمارا کام متاثر نہ ہو ۔ محترمہ کور نے مزید کہا کہ پی آر آئی کے اراکین کی صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے تا کہ نمائندوں کو نچلی سطح پر اسکیموں کے کام سے آگاہ کیا جا سکے ۔ پنچائتوں کے انٹر نیٹ کنیکٹیویٹی کے بارے میں کمشنر سیکرٹری نے تمام پنچائتوں کو انٹر نیٹ کے ذریعے منسلک کرنے پر زور دیا ۔ قبل ازیں چئیر مین ڈی ڈی سی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور محکمہ دیہی ترقی اور ضلعی ترقیاتی کونسل کو درپیش مختلف مسائل کو پیش کیا ۔ پٹی کمشنر کپواڑہ نے اپنے خطاب میں معززین کو ضلع کے ترقیاتی پروفائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ منتخب نمائندوں کی طرف سے مختلف مسائل اور مطالبات اٹھائے گئے جن میں نئے ماڈل گاؤں کا قیام ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے کردار اور ذمہ داریوں کی حد بندی ، منریگا کے معاون عملے میں اضافہ شامل تھا ۔ کمشنر سیکرٹری نے تمام مطالبات کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اسکیم کے دفعات کے مطابق ان کے تمام حقیقی مطالبات کو پورا کیا جائے گا ۔