سرینگر// وادی میں جاری خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ سورج بادلوں کی اوٹ میںچھپ گیا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں پھر گراوٹ آنے کے ساتھ ہی سردی میں بھی تھوڑا سا اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے سوموار سے وادی کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر اور لداخ پر اثر انداز ہوں گی جس کے نتیجے میں دو دنوں تک موسم کی صورتحال ابتر رہنے کا امکان ہے ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے موسم خوشگوار اور دن میں دھوپ کھلنے کے نتیجے میں جہاں درجہ حرارت میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم دجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حررات 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دارس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وای میں اتوار کے روز بھی موسم صبح سے ہی خشک رہا اور دن بھی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔وادی کشمیر میں گر چہ موسم خشک ہے اور دن میں دھوپ بھی کھلی رہتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقط انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 22اور 23فروری کو برف و باراں متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ وادی میں 21فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم کروٹ بدل سکتا ہے۔وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔










