نئی دہلی//آل انڈیا کونسل فار روبوٹکس اینڈ آٹو میشن ( اے آئی سی آر اے ) کی طرف سے ہوٹل لی میریڈئین نئی دہلی میں انڈیا فرسٹ سٹارٹ اپ کنکلیو اور ایوارڈز 2022 دہلی باب کا انعقاد کیا ۔ جموں و کشمیر پویلین خصوصی طور پر جموں اور کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او )، صنعت و تجارت کے محکمہ کی سرپرستی میں جموں و کشمیر سے 15 اسٹارٹ اپ /ٹیک کمپنیوں نے اس میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، حکومت کے ایم ایس ایم ای کے وزیر اوم پرکاش ، ایم پی ڈاکٹر کرن بیدی ، سابق ایل جی پڈوچیری راجیش پاتھک ، سیکرٹری ٹی ڈی پی محکمہ سائینس اینڈ ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف انڈیا نے شرکت کی ، جنہوں نے جے اینڈ کے پویلین میں سٹالز کا دورہ کیا ۔ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او ) کی منیجنگ ڈائریکٹر انکیتا کار نے جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپس کے اسٹالز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے روشن دماغوں کے ذریعے نافذ کئے جانے والے خیالات کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا ’’ عمل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو متعلقہ بنانے کیلئے جے کے ٹی پی او نے جموں اور کشمیر میں اسٹارٹ اپس کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو ظاہر کرنے کیلئے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں ‘‘ ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مختلف سرمایہ کاروں نے جے اینڈ کے پویلین کا دورہ کیا اور جے اینڈ کے اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی جس میں تمام شرکاء نے اپنے وژن اور سٹارٹ اپس میں استعمال ہونے والی جدید آئی ٹی مداخلتوں کی وضاحت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ یہ ٹارگٹ گروپس کیلئے انتہائی مفید ہو گا ۔ کنکلیو کا بنیادی ایجنڈا ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ مل کر کام کریں اور ایسی شراکتیں بنائیں جو دونوں اسٹیک ہولڈرز کیلئے فائدہ مند ہوں ۔ یہ نئے دور کے اسٹارٹ اپس کیلئے ایک موقع ہے کہ وہ انہیں انڈسٹری کے بہترین کاروباری رہنماؤں اور روشن ذہنوں کے ساتھ جڑنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں تا کہ وہ یہ جان سکیں کہ ان کے کاروبار کی ترقی کو کیسے فروغ دیا جائے ۔ جے اینڈ کے اسٹارٹ اپس نے جے کے ٹی پی او کے ذریعہ بنائے گئے راستوں اور مواقع کیلئے جے اینڈ کے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










