بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے سنبل سب ڈویژن میں یاترا ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا تاکہ آنے والے یاترا۔2022ء کے دوران شردھالوئوں کے لئے اَقامتی سہولیات کو بڑھانے کے لئے کئے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ڈاکٹر اویس احمد نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے اَحسن اِنعقاد کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ پہلے سے تیار شدہ ہبوں ، اپروچ روڈ اور پارکنگ کی سہولیت کے کام کو جنگی بنیادوں پر شروع کیرں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کام وقت سے پہلے مکمل ہوجائیں ۔ اُنہوں نے اَفسران کو اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ یاترا ٹرانزٹ کیمپ سنبل سٹیشنوں پر مناسب صفائی ستھرائی ، پینے کے پانی اور باقاعدہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ پورے جوش و جذبے سے کام کریں تاکہ گزشتہ برسوں کی نسبت اِس برس بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ سینٹر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس محمد زاہد ، ایس ڈی ایم سنبل ڈاکٹر بشیر احمد ، سابق اِنجینئر آر اینڈ بی سنبل عبدالمجید اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔










