ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے اَفسران سے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کو کہا

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے اَفسران سے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کو کہا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین نے متعلقہ اَفسران کے ساتھ میٹنگوں کا ایک سلسلہ طلب کیا تاکہ دیہی ترقی ، صحت ، تعلیم اور اِنجینئرنگ سیکٹر بشمول آر اینڈ بی ، پی ڈی ڈی اور پی ایچ اِی کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیز ی لائیں اور مقررہ مدت کے اَندر صد فیصد اہداف حاصل کرنے کے لئے اَپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے اَپنے دائرہ اِختیار میں حاصل کئے گئے ہفتہ وار اہداف جمع کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے سیکٹر وار جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران نے اُنہیں اَپنے اَپنے دائرہ اِختیار میں حصولیابیوں سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ آر ڈی ڈی سیکٹر کے تحت 828 کام الاٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 619 کاموں کو عمل درآمد کے لئے لیا گیا اور اَب تک 172کام مکمل ہوچکے ہیں۔کیپکس بجٹ کے تحت مالی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیاکہ مختلف محکموں کی طرف سے اَب تک 1,070 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔اِس موقعہ پر یہ بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ 2021-22ء کے تحت 2,058کاموں کے ہدف میں سے 597کام مکمل ہوچکے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ یعنی کیپکس بجٹ کے تحت کئے گئے تمام کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔