ہندوارہ//محکمہ ایگریکلچر لاء انفورسمنٹ نے شمالی کشمیر میں غیر معیاری اور نقلی کیڑے مار ادویات اور کھادوں کے گوداموں کے خلاف زور دار مہم چھیڑی دی ہے جبکہ کپوارہ ، ہندوارہ ،لنگیٹ اور کرالہ گنڈ کے مختلف قصبوں میں لاء انفورسمنٹ کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جو دن رات کیڑے مارادویات فروشوں اور کھادوں کے گوداموں کا معائنہ کررہے ہیں تاکہ بازاروں میں نقلی اور غیر معیاری کیڑے مار ادویات فروخت نہ ہوسکے۔جے کے این ایس نمائندے کے مطابق ضلع قانون نافز کرنے والے عہدیداروںاور شمالی کشمیر کے افسران نے انفورسمنٹ ونگ ہنداورہ اور کپوارہ نے ضلع میںمختلف کیڑے مار ادویات اور کھادکے گوداموںکا معائنہ کیا تاکہ ناقص کیڑے مار ادویات اور کھادوں کی فروخت کو چیک کیا جاسکے گا۔محکمہ کے عہدیداروںنے دوکانداروں کو خبر دار کیا کہ اگر کوئی ناقص کیڑے مار ادویات اور نقلی کھادیںفروخت کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔محکمہ زراعت لاء انفورسمنٹ انسپکٹر برائے ہندوارہ کپوارہ سید مشتاق احمد،لاء انفورسمنٹ انسپکٹر فرٹیلائزرس برائے بارہمولہ وکپوارہ محمدلطیف گنائی اور غلام احمد بٹ اس چیکنگ اسکارڈ ٹیموں کا حصہ بنیں جوکیڑے مار ادویات اورکھاد کے گوداموں میں معائنہ کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ سرکار نے ڈسٹرکٹ قانون نافز کرنے والے آفیسر، قانون نافز کرنے والے لاء انفورسمنٹ انسپکٹرسید مشتاق احمد اور کیڑے مارادویات ایکٹ(1968)اور اس کے قواعد(1971)کے سختی سے نفاذکے لئے متعلقہ افسران پر مشتمل ضلع وار قانون نافز کرنے والی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ لوگ فوری طور پر ان افسران کے پاس اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔انہوںنے عوام کو یقین دلایا کہ ایسے ڈیلروںکے خلاف مجرمانہ کاروائی شروع کی جائے گی جو جعلی کیڑے مار ادویات فروخت کرنے میں ملوث پائیں جائے گے ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔انہوںنے عوام سے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر پر مطالبہ کیا کہ وہ میدان میں انتظامیہ کی آنکھیں اور کان ہوں اور ایسے کیڑے مار ادویات کی فروخت اور خریداری کے بارے میں ہمارے نوٹس میں لائیں تاکہ مجرموں کے خلاف سخت کاروائی شروع ہوگی۔
جموں و کشمیر میں فروری کے دوران بجلی کی طلب میں 17 فیصد کمی
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی، مسلمانوں کو کوٹہ نہیں دیا جائے گا
فوجی تصادم مسائل کا حل نہیں، دنیا کوپائیدار و دیرپا امن کی ضرورت
منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘نشہ مکت’ مہم کو عوامی تحریک بنانا لازمی
جموں و کشمیر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد، نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی










