کپوارہ//کپوارہ کے ترہگام کے پوسٹ آفس میں آدھار پر مبنی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر لوگو ں نے پوسٹ آفیس کے اعلیٰ حکام کو پوسٹ آفسوں میں لوگو ں کو دستیاب سہولیات سے متعلق جانکاری دی ۔جے کے این ایس کے مطابقسپر انٹنڈنٹ پوسٹ آفس بارہ مولہ ڈویژن ایس کے چوگ نے لوگو ں کے مسائل سنے اور انہیں حل کر نے کی یقین دہانی کی ۔اس موقع پر سپر انٹنڈنٹ پوسٹ آفس بارہ مولہ ڈویژن نے کہا کہ پورے ملک میں آج بھی محکمہ ڈاک کی افادیت برقرار ہے اور عام لوگو ں کے ساتھ ساتھ تجارتی ادارے محکمہ ڈاک کی جدید ترین خدمات سے استفادہ کریں ۔انہو نے کہا کہ بارہ مولہ ڈویژن کے ساتھ منسلک تمام ڈاک گھرو ں بشمول برانچ پوسٹ آفس کو ڈیجٹل لائز لیا گیا اور اب ہر دہی علاقے میں لوگو ں کو اپنے نزدیکی پوسٹ افس میں ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہے ۔ایس کے چوگ نے پوسٹ آفس کی دیگر سکیمو ں کے بارے میں بھی لوگو ں کو جانکاری فراہم کی ۔انہو ں نے کہا کہ اب ملک کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ڈاکخانو ں میں گرامین ڈاک سیوکو ں کے نیٹ ورک کو بھی تیز کر دیا گیا تاکہ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر لوگو ں کو بھی ڈاک کی خدمات سے سہویات پہنچ سکے ۔انڈین پوسٹل پیمنٹ بینک کے منجیر امر دیپ سکلا نے کہا کہ اب لوگو ں کو آدھار کارڈ لنک کرنا اور بنانا کی سہولیات بھی ڈاک خانو ں میں دستیاب ہے کیونکہ اب بھی بہت ست لوگو ں کا موبائل نمبر اپنے آدھار کارڈ سے لنک نہیں ہوا ہے جس سے انہیں تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اب یہ سہولیات ڈاک خانو ں میں دستیاب ہے اور لوگ کسی بھی پریشانی کے بغیر اپنے آدھار کارڈ اپنے موبائل نمبر سے لنک کر سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ڈاک خانو ں کی آن لائن ادایئگی اور مالی خدمات کی گھروں پت ترسیل کی دوہری قوت والی خدمات ہیں ۔اس موقع پر تحصیلدار ترہگام نذیر احمد شاہ نے بھی محکمہ ڈاک کی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ چہر مین محمد عبداللہ میر ،بیو پار منڈل کے صدر غلام رسول شاہ ،کسان مہا سبھا کے ریاستی صدر محمد اشرف میر اور دیگر شہریو ں نے بھی خطاب کیا ۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










