اخروٹ کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے محکمہ باغبانی ہر ممکن تعاون دینے کوتیار:ڈائریکٹر جنرل محکمہ ہارٹیکلچر کشمیر
ہندوارہ//محکمہ باغبانی نے منگل کو ضلع کپواڑہ کے ٹی آر سی ہندواڑہ میں اخروٹ کے کاشتکاروں کے لیے ایک میگا میٹنگ اور بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ محکمہ باغبانی کے پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری کی ہدایت پر ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے حصہ کے طور پر اخروٹ کے کاشتکاروں تک پہنچنے کے لئے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پرچیف ہارٹیکلچر افیسر کپوارہ،دسٹرکٹ افسر ہارٹیکلچر کپوارہ،ایچ ڈی او چوگل،ایچ ڈی او ترہگام ایچ ڈی او ہندوارہ موجود تھ ے ۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ کادورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈئریکٹر جنرل نے ضلع کے مختلف فروٹ بیلٹس کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹی آر سی ہندوارہ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے اخروٹ کے کاشتکاروں اور باغبانی کاشتکاروں سے بات چیت کی اور ان کے کاشتکاروں کے مطالبات تحمل سے سنے۔ ڈی جی ہارٹیکلچر نے انہیں مختلف محکمانہ اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کا مشورہ دیا، خاص طور پر نئی شروع کی گئی ترمیم شدہ ہائی ڈینسیٹی پلانٹیشن اسکیم اور والنٹ کے کئی نئے قسم کے پلانٹس لگانے کا مشورہ دیا انہوں نے موقع پر ضلع کے فیلڈ سٹاف سے بات کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ نئی شروع کی گئی موڈیفائیڈ ہائی ڈینسیٹی اسکیم اور نرسری ڈیولپمنٹ اسکیم پر خصوصی توجہ کے ساتھ مختلف محکمانہ اسکیموں کی وسیع تشہیر کریں۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ کھیت کا مسلسل دورہ کریں اور کاشتکاروں کو جدید ترین تکنیکی معلومات فراہم کریں۔ بٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنرنبل پرنسپل سکریٹری کی ہدایت پر آج میں نے ضلع کپوارہ کا دورہ کیا اور یہاں اخروٹ کے کاشتکاروں سے بات چیت کی اور اس کا مقصد یہی ہے کہ ضلع کپوارہ ایک والنٹ ڈسٹرکٹ مانا جاتا ہے اور یہاں اس کی پیدوار کو مزید بڑھانے اس سے وابستہ کاشتکاروں جانکاری دی گئی۔کپوارہ ضلع اگرچہ والنٹ سے مشہور ہے لیکن اس کو مزید بڑھاوا دینے اور دیگر نئی وراٹیز لگائی جائے گی تاکہ کپوارہ ضلع کو ایک اچھا پروًیکٹ حاصل ہو نیز کپوارہ میں منڈی کا جو مسلہ ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ اس مسلے کو دور کیا جائے گا اور کپوارہ ضلع میں ہر طرح کا ڈرے فروٹ کی پیدوار ہو تاکہ آنے والے وقت میں اس کی مارکیٹنگ بھی بڑجائے گی اور اس اخروٹ پیداوار کو مزید فعال بنانے کے لئے محکمہ باغبانی پیش پیش ہے اس دوران ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر نے تمام باغبانی شعبے سے وابستہ لوگ پہلے محکمہ کیمہارین سے صلح مشورہ کرکے دوائی پاشی کریں اور جرائم کش ادویات وہاں سے ہی حاصل کرے جس دکاندار ادویات فروش لائنس ہولڈر ہو اور کیش میمو بھی لینے ضروری ہے۔۔اور محکمہ باغبانی کے دیے ہوئے شڈول کے مطابق سپرے اور کھاد کا استعمال کرے تاکہ ہمارے باغات کو نقصان نہ ہو اور اس کے علاوہ جو بھی بنا لائنس یا غیر معیاری ادویات کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔










