سرینگر// پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی ( پی ڈی پی ) کے جنرل سیکرٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے پارٹی میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق غلام نبی لون ہانجورہ نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے نام اپنے استعفیٰ روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں تاہم پارٹی کی بنیادی رکنیت کو قائم کرتے ہوئے پارٹی کی بہبودی کیلئے آگے بھی کام کرتے رہیں گے تاہم ابھی تک یہ بات معلوم نہیںہوئی ہے کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ہانجورہ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے یا نہیں ۔ خیال رہے کہ غلام نبی ہانجورہ پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر ہے اور وہ ابھی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے ۔










