لیفٹیننٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج نے جہلم ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا جو سابرمتی ریور فرنٹ کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ریور فرنٹ پروجیکٹ کو جل شکتی محکمہ سری نگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت عملا رہا ہے ۔ مرحلہ اوّل کا تصور جدید عوامی سہولیات اور جدید ترین سبز جگہ کے ساتھ کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کو بہترماحول اور خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے 5.3کروڑ روپے کی لاگت سے پولو ویو روڈ کو پیدل چلنے والے راستے کے طور پر دوبارہ تیار کرنے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں ہمارے شہروں کو بہتر بنانے کی ایک منظم کوشش طویل عرصے سے اِلتوأ میں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم شہری خدمات میں بہتری ، شہری بنیادی ڈھانچے کی تخلیق اور شہروں کو ماحولیاتی طور پر پائیدار ، اقتصادی طور پر پیداواری اور سماجی طور پر مساوی بنانے کے لئے شہر ی نظم و نسق کے بہتر نظام پر کام کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ مجھے یقین ہے کہ اَپنے شہروں کی فزیکل اور معاشی تخلیق نو اور اس کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے ہم شہریوں کو رہنے ، کام کرنے اور کاروبار کی ضروریات کو پور ا کرنے کے لئے ایک پُر کشش ماحول فراہم کرسکتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ رہائشیوں کو شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے شہری بحالی کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے شہروں کو پائیدار ، مؤثر بنانے کے لئے ایک عوامی تحریک ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل جل کر کام کرنے سے سمارٹ سٹی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا ،’’ ہر شہرکی ایک منفرد ثقافت ہوتی ہے اور ان کی ترقی بھی روایتی طورپر ہوتی ہے اور شہروں کی ترقی کرتے ہوئے اِس ثقافتی ورثے کو بچانا ضروری ہے ۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ ہم اِسی جذبے کے ساتھ اَپنے شہروں کو ترقی دے رہے ہیں ۔ ہم شہروں کی روح اور ثقافت کو زندہ رکھنے ہوئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم لوگوں کو مواقع فراہم کر کے اور معیار زندگی کو بہتر بنا کر فی کس آمدنی بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ دستکاری اور آرٹ سے وابستہ تمام شراکت داروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے مضبوط کریں اور روایتی ہینڈ لوم اور دستکاری کو بھی زندہ کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سخت سردی کے موسم میں مسلسل عوامی خدمات کی فراہم کے لئے ایس ایم سی اور کشمیر صوبہ کے دیگر اضلاع کی کوششوں کی تعریف کی۔اُنہوں نے کہا کہ سری نگر میونسپل کارپوریشن نے عام شہریوں کی سہولت اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے گڈ گورننس پر مسلسل کام کرتے ہوئے مختلف تکنیکی مداخلتیں متعارف کرائی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج شروع کئے گئے ترقیاتی کام سری نگر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے علاوہ سیاحتی شعبے کے لئے نئی راہیں ہموار ہوں گی اور مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔12.76 کروڑ روپے کی لاگت والے ’اڈاپٹیو ٹریفک کنٹرول سسٹم ( اے ٹی سی ایس)‘ کے کنٹرول روم سمیت کئی دیگر پروجیکٹ، وہیکل ماونٹیڈ مین ہول ڈیسلٹنگ مشین اور برف صاف کرنے والی مشینیں سری نگر کے شہریوں کے لئے وقف کی گئی ہیں تاکہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مؤثر خدمات کو پائیدار طریقے سے فراہم کیا جائے۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ نئے پروجیکٹوں سے سری نگر میں نئے پرکشش مقامات شامل ہوں گے اور شہر میں سیاحوں کی آمد میں اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے اِس موقعہ پر یہ اعلان بھی کیا کہ جھیل ڈل کو رواں سال مکمل طور پر صاف کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ جھیل ڈل میں ہائوس بوٹوں کے گندے پانی کو ٹھکانے لگانے کا مسئلہ بھی رواں برس جون تک حل کیا جائے گا۔
سرینگر مونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے لوگوں کے کے لئے وقف کئے گئے بڑے پیمانے پر اَربن ٹرانسفارمیشن پروجیکٹوں سے یہاں کے مقامی لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی اور ان کے معیارِ زندگی میں اِضافہ ہوگا۔
کمشنر ایس ایم سی اور سی ای او سری نگر سمارٹ سٹی اطہر عامر خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور آج شروع کئے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی۔مشہور پولو ویو روڈ کی تعمیر نو میں پیڈ سٹرین واک وے ، بیٹھنے کی جگہیں ، ہنگامی خدمات کے لئے پیچھے ہٹنے کے لئے بولارڈز، روشنی ، سرولینس ، بہتر نکاسی آب اور وائی فائی زون شامل ہیں۔
امرت سکیم کے تحت ایس ایم سی حدود میں اڈاپٹیو ٹریفک کنٹرول سسٹم ( اے ٹی سی ایس ) لاگو کیا جارہا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے دائرہ کار میں ایس ایس پی ( ٹریفک ) کے دفتر میں ایک کنٹرول روم کا قیام اور مرحلہ اوّل میں سری نگر کے 33جنکشنوں پر ٹریفک لائٹس کی عمل آوری اور مرحلہ دوم میں جنکشنز شامل ہیں۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، کمشنر سیکرٹری جل شکتی محکمہ ایم راجو ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد ، یو ایل بی کے نمائندے ، متعلقہ اَفسران اور تمام شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اَفراد موجود تھے۔