یوٹی میں مراعات پر مبنی کھیلوں کا فعال نظام وجود میں لانے کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے
جموں//جموںوکشمیرحکومت نے نوجوانوں کی خاطر کھیلوں ک منافع بخش بنانے کے لئے جموںوکشمیر سپورٹس پالیسی 2022 ء کو عملا نے کے لئے کئی سپورٹس ایوارڈوں ، مراعات ، وظائف،دیگر خصوصیات کے ساتھ نمایاں کھلاڑیوں کی تقرری کے لئے منظور ی دی ہے۔یہ پہلی پالیسی دستاویز ’’ گیمز اور سپورٹس سب کے لئے ‘‘ کے نظریۂ کے ساتھ بنائی گئی ہے اور اُسے ملک کی قومی کھیل پالیسی کے مطابق بنایا گیا ہے۔پالیسی دستاویز جموںوکشمیر یوٹی میں مراعات پر مبنی کھیلوں کا فعال نظام وجود میں لانے کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔سکائوٹ ، مشغولیت، سہولیت اور تسلیم کرنا اِس پالیسی کے بنیادی جُز ہیںکھیل پالیسی موجودہ وقت کی عکاسی کرتی ہے جس کی قیادت لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کر رہے ہیں۔اِس شعبے کو دیہی اور شہری دونوں سطحوں پر کھیلو ں کی حوصلہ اَفزائی پر توجہ دے رہے ہیںاور سب کی شمولیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔حال ہی میں اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جے اینڈ کے سپورٹس پالیسی 2022ء کے رول آئوٹ کو منظور ی دی گئی۔
سپورٹس پرسنز کو ایوارڈز اور مراعات
ایوارڈوں اور ترغیبات نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوان نسل کو کھیلوں کو بطور کیریئر اپنانے پر راغب کرنے کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں۔ یہ اعزازات جیتنے والوں کے لئے تحسین اور تشکر کا اِظہار بھی ہیں۔پالیسی اِنسٹی چیوٹ مختلف سالانہ ایوارڈوں میں 10 کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لئے شیر کشمیر ایوارڈ ، سپورٹس ایسو ایشن کے لئے جموںوکشمیر کھیل پروٹسہانا ایوارڈ اور دو سابق فوجیوں / تجربہ کار کھلاڑیوں / منتظمین یا ریفریز ،مختلف شعبوں میں پانچ بہترین کوچوں کے لئے پرشورام ایوارڈشامل میں۔جموںوکشمیر یوٹی کی کھیل صلاحیتوں کو مزید ترغیب دینے کے لئے سپورٹس پالیسی اولمپکس ، ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز ، ایشین چمپئن شپ ( سنیئران/ جونیئران) ، ورلڈ کپ / چمپئن شپ ، یوتھ اولمپک گیمز ، جنوبی ایشیائی کھیلوں اور عالمی مقابلوں میں جیتنے والوں،یونیورسٹی گیمز / چمپئن شپ کے لیے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک نقد انعامات کا اعلان کرتی ہے۔ایل جی / وزیر اعلیٰ کی گولڈ رولنگ ٹرافی برائے سپورٹس ایسو سی ایشن ، یہ ٹرافی ( ریپلیکا ) جموںوکشمیر یٹی کی ایک بہترین تسلیم شدہ جموںوکشمیر یوٹی سپورٹس ایسو سی ایشن کو پیش کی جائے گی جنہوں نے یوٹی کے مختلف اَضلاع میں اَپنی سرگرمیاں منعقد کیں اور باہر بڑی تعداد میں تسلیم شدہ مقابلوں میں حصہ لیا۔حکومت قومی سطح پر تمغے جیتنے یابین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے / جیتنے کے لئے ہر کیلنڈر سال ( پانچ گزیٹیڈ کیڈر میں اور 25 نان گزیٹیڈ کیڈر میں ) 30 نمایاں کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی۔جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو کھیلوں میں سبقت حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، حکومت قومی سطح پر تمغے جیتنے یا بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے/جیتنے کے لئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر سے مطلع کردہ قواعد کے مطابق کھیل/مقابلے / چمپئن شپ ہر کیلنڈر سال (05 گزٹیڈ کیڈر میں اور 25 نان گزیٹیڈ کیڈر میں) 30 نمایاں کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی۔ کسی کھلاڑی کی مخصوص ایونٹس میں شرکت کی عمر سے زیادہ ہونے کی صورت میں یا چوٹ کی وجہ سے ایونٹس میں شرکت محدود ہوجاتی ہے۔ان کی صلاحیت کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت فراہم کرنے کے لئے اِستعمال کی جائے گی۔اِن سروس کھلاڑی جو اَپنے سروس کیرئیر کے دوران کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ان کو ایڈوانس انکریمنٹ دینے پر غور کیا جائے گا جیسا کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے مطلع کیا گیا ہے۔حکومت اولمپک گیمز ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں تمغہ جیتنے والی کارکردگی کے لئے نمایاں کھلاڑیوں کو آئوٹ آف ٹرن پروموشن دینے کی تجویز بھی رکھتی ہے۔
نمایاں کھلاڑیوں کو یوٹی ایوارڈ
یہ جموں و کشمیر کے نمایاں کھلاڑیوں کی خاطر یوٹی حکومت کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا۔ ایوارڈ کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقعہ پر کیا جائے گا۔ اِس طرح کے ایوارڈ سے کھلاڑیوں کے وقار میں اِضافہ ہوگا اور اُنہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب ملے گی۔ایوارڈ کے دائر ہ کار کو مناسب طریقے سے بڑھایا جائے گا / ترمیم کی جائے گی اور وقتاً فوقتاً جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے مطلع کیا جائے گا۔
نمایاں کھلاڑیوں کو خصوصی نقدی ایوارڈ
جموںوکشمیر کے کھلاڑیوں کو خصوصی نقد اَنعامات دئیے جائیں گے جوبااِختیار بین الاقوامی اورقومی کھیلوں کے اِداروں کے ذریعے منعقدہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دینے کے لئے تمام تسلیم شدہ قومی مقابلوں اور مختلف کھیلوں کے شعبوں میں قومی سکول گیمز میں جیتنے والوں کو دائریکٹوریٹ آف یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے مخصوص وظائف دئیے جائیں گے۔اِس سپورٹس پالیسی کے اہم نکات میں سے ایک سکائوٹنگ ، ٹیلنٹ کو تیار کرنے اور اِس کو قابل عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی پیدا کرنے کی سطح تک لے جانے کے لئے ترقی پسند طریقہ کار ہے جو جموںوکشمیر اور قوم کا سرفخر سے بلند کریں گے۔نچلی سطح پر پھلتے پھولتے کھیلوں کے کلچر کی تشکیل کے لئے کئے گئے تخلیقی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے جموںوکشمیر سپورٹس پالیسی جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عالمی معیار کی کوچنگ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔اِس کھیل پالیسی میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم اور تمغہ جیتنے والوں کے طور پر مضبوط کھڑے ہونے کے لئے تعاون فراہم کرنا ہے۔یہ سپورٹس پالیسی نامور کھلاڑیوں کو ملازمت کے بہتر مواقع اور مدد فراہم کرنے کے لئے رہنما اَصول پیش کرتی ہے ۔ یہ پالیسی عمل آوری کی پالیسی کو تقویت دینے کے لئے مضبوط اور شفاف حکمرانی کے طریقۂ کار کو اَپنے کو فروغ دیتی ہے۔پالیسی کا نظرئیے یہ ہے کہ اگلے 10برسوں میں ایک متحرک اور اِختراعی ماحولیاتی نظام ہو جو کھیلوں میں شرکت اور عمدگی کو فروغ دے اور اِس کا جشن منائے جس میں ہم آہنگی کا احساس پیدا ہو، جہاں تمام شہری اَپنی صلاحیتوں اور دلچسپی کے مطابق سب سے زیادہ مسابقتی سطح پر حصہ سکیں۔یہ کھیلوں ، کھیلوں کو اِنفرادی صحت اور فلاح و بہبود کے فوائد فراہم کرنے کے قابل بنائے گا اور اِس کے نتیجے میں قوم کی تعمیر اور سماجی و اِقتصادی اثرات میں حصہ لیں گے۔
دستاویز کی وسیع شکل
i) ’’سپورٹس فار آل اینڈ فٹنس فار آل‘‘کو شروع کرنے کے لئے ایک نتیجہ پر مبنی طریقہ کار جو نوجوانوں کی جسمانی، سماجی اور معاشی ترقی کا وعدہ کرتا ہے اور فراہم کرتا ہے۔
ii)نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی شناخت اور پروان چڑھانا اور انہیں کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لئے عالمی معیار کا کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا۔
iii) جموں و کشمیر کو کھیل سیاحت کا مقام بنا کر ملازمت کے بہتر مواقع اور آمدنی کے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے تمام شراکت داروں کی خاطر کھیلوں پر مبنی ایکو سسٹم تشکیل دینا۔
پالیسی کے اصول، اہداف اور مقاصد
پالیسی حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے سٹریٹجک اِنٹرونشوں سے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے بارے میں بحث کرتی ہے جس میں اہرام کے ڈھانچے کے ترقی کے پانچ درجات شامل ہوں گے۔شناخت، مشغولیت، سہولیت اور شناخت اس اہرام کے ڈھانچے کیلئے آپریٹیو اصول تشکیل دیں گے، دستاویز میں تصور کیا گیا ہے۔ہر مقصد میں واضح مقاصد کا ایک سیٹ ہوتا ہے جسے پالیسی ایس ایم اے آر ٹی (مخصوص، قابل پیمائش، قابل حصول، حقیقت پسندانہ، وقت کی پابند) حکمت عملی کے ذریعے حاصل کرنے کا تصور کرتی ہے۔کھیلوں کے نظم و نسق کے نظام کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے، کھیلوں کی پالیسی جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں اور فٹنس سے متعلق اقدامات کے انتظام کے لئے گورننس، قانونی اور انتظامی نظام کو مضبوط بنانے سے وابستہ اہداف کو حاصل کرنا ہے۔جموںوکشمیر یوٹی کا کھیلوں کا نظم و نسق کا نظام چار بنیادوں یعنی شفافیت، اخلاقیات، پیشہ ورانہ مہارت اور احتساب پر کام کرے گا۔جموں و کشمیر یوٹی کے اندر کھیلوں کے وسائل اور علم کو دو ستونوں کے نظام میں تقسیم کیا جائے گا:
ا) کھیلوں کی تعلیم اور کوچنگ اور ب) سپورٹس فار ایکسی لینس۔
پالیسی تین سطحوں یعنی کمیونٹی لیول، انٹرمیڈیٹ لیول، ایلیٹ لیول پر سٹریٹجک کوچ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای سی ڈی پی) کے ذریعے مختلف سطحوں پر ٹرینروںاور کوچوں کی اپ گریڈیشن کی اہمیت کے بارے میں شمار کرتی ہے۔
دیگر اقدامات
پالیسی میں نئے اقدامات کی ایک فہرست تجویز کی گئی ہے جو بنیادی طور پر مختلف محکموں کے وسائل کو ملا کر کھیل اور کھیلوں کو فائدہ پہنچانے والی ہیں۔ اس کی روشنی میں، تمام شراکت داروں کے درمیان بنیادی ڈھانچے کے وسائل کی دوبارہ تقسیم ان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی مقدار کے مطابق ہوگی۔
کھیلوں کی سیاحت
پالیسی کھیل سیاحت کو فروغ دینے کے لئے یوٹیوں میں قدرتی وسائل جیسے جھیلوں، ندیوں، نہروں اور پہاڑوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس پالیسی میں گولف، سرمائی کھیلوں اور مہم جو ئی ور آبی کھیلیںکی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ ہَب اور کھیل سیاحتی مراکز بنائے جائیں گے جو ملازمت کے اضافی مواقع فراہم کریں گے۔محکمہ سامان کی خریداری اور معاون بنیادی ڈھانچہ سہولیات کے قیام کو اوّلین ترجیح دے گا۔ پالیسی دستاویز کے مطابق ‘پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ’ (PPP) علم اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے غیر ملکی مشن کی مدد کے ساتھ کھیلوں اور مہم جوئی کی سیاحت کو اعلیٰ سطح پر لے جانے میں مدد کرے گی۔اس کے مطابق کھیلوں کی سیاحت اور سرٹیفکیٹ/ڈپلومہ کی سطح پر خصوصی برف کے مہم جوئی کے کھیلوں کے تربیتی کورس اس طرح کے کھیلوں کے سیاحت کے ماڈلز کو خود کفیل بنانے کے لیے نیا طریقہ بن جائیں گے۔ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کا محکمہ موسم سرما کے کھیلوں اور ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے پی پی پی موڈ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
سرمائی کھیل ۔ سکیئنگ
گلمر گ اور دیگر مقامات میں تربیت کے ساتھ ساتھ تفریحی کھیلوں کے لئے موجودہ سکینگ کی سہولیت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ سکیئنگ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے خاص توجہ پہلگام اور سونہ مرگ میں ایک پہل ہونی چاہیے کیوں کہ یہ بھی برفباری سے ڈھکے رہنے والے علاقے ہیں۔
مہم جوئی سپورٹس
گریز علاقے اور بہت ہی خوبصورت مقامات کے ساتھ دوسرے چھوٹے گاؤں کو قدرتی سیر/پگڈنڈی/راک کلائمبنگ کے طور پر اکیلی توجہ مرکوز کھیلوں کی سرگرمی کے ساتھ تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس سے تجربہ کی منزلیں پیدا ہوں گی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔
`کوہ پیمائی اور بائیکنگ/ سیاحت
کوہ پیمائی سے متعلقہ کورسوں میں تربیت کی سہولیت اور نصاب کو تکنیک، بنیادی ڈھانچہ اور طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے اپ گریڈ کیا گیا۔
گالف ٹورازم
جموں وکشمیر سپورٹس کونسل محکمہ سیاحت کے ساتھ مل کر بین الاقوامی گالف مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ گولف کی سیاحت کو فروغ ملے۔ گالف کو بطور کھیل ترقی دینے کے لیے یوٹی کے دیگر اضلاع کی تلاش کی جائے گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف وائی ایس ایس، گالف ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ سیاحت کے ساتھ مل کر سکولی بچوں کو بھی شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔مجوزہ جموں و کشمیر سپورٹس پالیسی 2022 کانظریۂ ’’ ایک متحرک، جامع ، مسابقتی اور اختراعی ماحول پیدا کرنا ہے جو جموں و کشمیر کے شہریوں کو ایک مضبوط سپورٹس کلچر کا تجربہ کرنے اور اس سے استفادہ کرنے کے قابل اور بااختیار بنائے گا۔










