جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل) اور کشمیر پاور ڈسٹر بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( کے پی ڈی سی ایل ) کے ایکشن پلان ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈی ایس ایس) برائے2021-22 تا 2024-25 کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نیشور کمار نے شرکت کی۔منظور شدہ ایکشن پلان کا مقصد صدفیصد پری پیڈ کنزیو مر میٹرنگ اور صدفیصد سسٹم میٹرنگ ( ڈی ٹی آر ) کو حاصل کرنا ہے اور اِس میں نقصان میں کمی اور جدید کاری کے لئے ڈسٹری بیوشن اِنفراسٹرکچر کا کام اور اَفرادی قوت کی تربیت اور کپسٹی بلڈنگ شامل ہے۔پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی کے معیار ،بھروسے اور قابل برداشت کو بہتر بنانے،اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کرنا اور ڈسکامز کی آپریشنل صلاحیتوں اور مالی اِستحکام کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ڈسکامز کے ایکشن پلانز صدفیصد سمارٹ پری پیڈ میٹرنگ سے اے سی ایس۔ اے آر آر کے فرق اور اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کرنے،مواصلاتی خصوصیات کے ساتھ سسٹم میٹرنگ ، سکیم کے رہنما خطوط کے مطابق دیگر اجزأ سے زیادہ نقصان والے علاقوں میں اے بی کیبلنگ اور ایچ وی ڈی ایس پرتوجہ مرکوز کرتے ہیں۔یہ صارفین کو معیاری اور قابل اعتماد بجلی فراہم کرے گا اور تمام اضلاع میںچوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی میں مدد کرے گا۔ایکشن پلان میں پالیسی اور ڈھانچہ جاتی اِصلاحات ، اَفرادی قوت کی بھرتی میں اِضافہ ، آئی ٹی ملازمین کا علاحدہ کیڈر تشکیل دینا، جدید خطوط پر ٹارگیٹیڈ سالانہ ٹریننگ سے ملازمین کی تربیتی پالیسی تیار کرنا بھی شامل ہے۔ڈی آئی ایس سی او ایمز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 2024-25تک پین اِنڈیا کی سطح پر اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کریں اور اے سی ایس ۔ اے آر آر فرق کو بہت کم کریں جبکہ ہر سال کے لئے سٹیٹ وائز ٹارگٹ ان کے اے ٹی اینڈ سی نقصانات کی موجودہ سطحوں اور اے سی ایس ۔ اے آر آر پر منحصر ہوں گے۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










