mehbooba mufti

سرینگر ایسڈ حملہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ محبوبہ مفتی

سری نگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے چند روز قبل سرینگر کی ایک لڑکی پر تیزاب پھینکا۔کیاین ایس کے مطابق محبوبہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں ایک موصوم لڑکی پر تیزاب پھینکنا ایک غیر انسانی فعل ہے اور اس گھناؤنے جرم کے پیچھے کارفرما افراد کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔چناب اور دیگر میں نالہ سندھ کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر یہاں کے لوگوں سے روزگار چھین رہی اور حیرت انگیر طور پر باہر کے ٹھیکیداروں کو یہاں کے آبی ذخائر سے ریت اور بجری نکالنے کی اجازت دے رہے ہیں اوراس طرح کے واقعات مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بے روزگاری کو بڑھا رہے ہیں۔حکومت مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے بلکہ وہ مقامی لوگوں سے بے روزگاری کے ذرائع چھینے میں کامیاب ہوئی ہے اور حکومت کی غیر سنجیدہ پالیسی سے مقامی لوگ بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کرناٹک میں حجاب کے تنازع کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا فیصلہ مختلف مذاہب پر نہیں ڈال سکتی کیونکہ ہر مذہب کی اپنی تعلیمات ہوتی ہیں اور کسی کو مذہبی ذمہ داریوں پر عمل کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی کو اس سے باز رہنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔