سری نگر//سری نگر ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ( ایس ڈی اے ) نے سمر بگ علاقے میں 25 x 40 سائس کے 19پلاٹ باضابطہ طور پر ان کے کنبوں کو الاٹ کئے ہیں جو 2010ء میں وہاں منتقل ہوئے تھے۔ایس ڈی اے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 71ویں میٹنگ کے فیصلے کی بنیاد پر کنبوں کی وہاں بحالی کی جانی تھی اور ایس ڈی اے اور ایس ایم سی نے مشترکہ طور پر تصدیق کی ہے۔دریں اثنا، ایس ڈی اے آفس کے احاطے میں وائس چیئرمین ایس ڈی اے ڈاکٹربشیر احمد لون اور ایس ڈی اے کے دیگر اَفسران کی سربراہی میں شفاف طریقے سے مستحقین کی موجودگی میں قرعہ اَندازی سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی۔پلاٹ بیس برس کے لئے لیز کی بنیاد پر الاٹ کئے گئے ہیں اور اگر الاٹیوں سے فروغ / منتقل / سبلیٹ کئے جائیں تو اسے منسوخ کیا جائے گا۔ یہ پلاٹ وہاں پر آباد معاشی طور پر کمزور طبقوں کے کنبوں کو مفت الاٹ کئے گئے ہیں اور جلد ہی اِس علاقے میں سری نگر ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے اَفسران کی ایک ٹیم کے ذریعے حد بندی کی جائے گی۔ پلاٹوں کی باضابطہ الاٹمنٹ سے کئی برسوں کا ایک پرانا مسئلہ ایس ڈی اے کے وائس چیئرمین نے حل کیا ہے۔










