بانڈی پورہ//ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اَتھارٹی کشمیر نے وُلر جھیل پر ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے منایا۔اَقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی طرف سے اِس برس کے ویٹ لینڈ ڈے کا موضوع’’ لوگوں اور فطرت کے لئے ویٹ لینڈس ایکشن‘‘ رکھا گیا ہے۔اِس موقعہ پر کشتیوں کی دوڑ اور بچوں کی ریلی کا اِنعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈبلیو یو سی ایم اے کے اَفسران نے بتایا کہ اِس تقریب کو یاد گار منانے کے لئے آن لائن ویڈیو اور فوٹو گرافی کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے اور ویٹ لینڈوں کے تحفظ کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا اور زور دیا گیا۔دریں اَثنا اِس دِن ویٹ لینڈوں کے اِنتظام کے ذمہ دار مختلف محکمے ویٹ لینڈوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ ویٹ لینڈروں کو محفوظ رکھا جائے۔وُلر تقریب میں کوآرڈی واٹر مینجمنٹ عرفان رسول وانی ، پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر ڈبلیو یو سی ایم اے مد ثر محمود ، ڈی ایف او بارہمولہ پرویز احمد ، ڈی ڈی بانڈی پورہ احزاز پجواری اور متعلقہ محکموں کے دیگراَفسران نے شرکت کی۔










