کارپارکنگ کی کمی کا معاملہ،پولو ویو سرینگر میں مکمل ہڑتال تمام دکانیں بند رہے

کارپارکنگ کی کمی کا معاملہ،پولو ویو سرینگر میں مکمل ہڑتال تمام دکانیں بند رہے

سری نگر//سری نگر شہر کے پولو ویو علاقے میں دکانداروں نے منگل کو تاجروں اور خریداروں کے لیے پارکنگ کی جگہ کی کمی کے خلاف احتجاج کے طور اپنی دکانیں بند رکھے ہیںجس دوران پورا بازار بند رہا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شہر سرینگر کے مصروف ترین پولو ویو سرینگر میں دکانداروں نے کار پارکنگ کی عدم دستیابی کے خلاف منگل کے روز مکمل ہڑتال کی جس دورا ن یہاں پورا بازار بند رہا ہے ۔نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے پولو ویو ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے کچھ ممبران نے بتایا کہ مارکیٹ کے پیچھے دکانداروں کے لیے پارکنگ کی جگہ مختص تھی لیکن اسے انتظامیہ نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بند کر دیا ہے۔”ہمیں بتایا گیا تھا کہ اس جگہ کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سڑک میں تبدیل کیا جائے گا۔ ہم کہاں جائیں گے اور گاڑیاں کہاں کھڑی کریں گے۔ اس سے خریداروں کی تعداد میں زبردست کمی آئے گی،‘‘ انہوں نے کہا۔ہم سری نگر شہر کی خوبصورتی کے خلاف نہیں ہیں لیکن کم از کم ہمارے بارے میں، ہمارے کاروبار کے بارے میں سوچیں۔ ہمیں ایک مستقل پارکنگ کی جگہ کی ضرورت ہے،” احتجاج کرنے والے دکانداروں نے کہا۔ان کا کہنا تھا کہ پارکنگ کی جگہ بند ہونے سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔ ایک دکاندار نے کہا، ’’کوئی بھی گاہک ہمارے پاس نہیں آرہا کیونکہ ان کے پاس گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ نہیں ہے۔‘‘رابطہ کرنے پر ایک اہلکار نے بتایا کہ پولو ویو مارکیٹ کو پاتھ وے میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے اور مارکیٹ کے پیچھے سے گاڑیوں کے لیے سڑک بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر شہر میں پارکنگ کی بہت سی جگہیں ہیں لیکن ان دکانداروں کے لیے پارکنگ کی جگہ ضرور بنائی جائے گی۔