مالی سال 2023-24کیلئے1.118 لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ منظور

سالانہ بجٹ میںجموں و کشمیر کیلئے35581کروڑ روپے مختص

جھیل ڈل اورنگین جھیل کی بحالی کیلئے بالترتیب 273 کروڑاور130کروڑ روپے مختص

سری نگر//حکومت ہند نے پیر کو پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی طرف سے پیش کردہ مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کے لئے35581کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ، مرکزی بجٹ میں اگلے مالی سال کے لیے جموں و کشمیر کے لیے 35581 روپے مختص کئے گئے ہیں۔جس میں سے33923کروڑ روپے مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ریونیو خسارے،وسائل کے فرق کو پورا کرنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔جموں و کشمیرکے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے طور پر 279کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مشہورزمانہ جھیل ڈل اورنگین جھیل کی بحالی کیلئے بالترتیب 273 کروڑ روپے،اور130کروڑ روپے، مختص کئے گئے ہیں۔ 476.44کروڑ روپے گرانٹ 624میگاواٹ کیرو کے لئے ایکویٹی کا حصہ اور سرمائے کے اخراجات کے لیے 500کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔