سرینگر// چلہ کلان کے آخری دن بھی وادی کشمیر میں سردی کا رج بدستور قائم رہا جبکہ دن گرم اور راتیں سرد ہو گئی ہے ۔سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.3ڈگری سیلشیس جبکہ جنوبی قصبہ شوپیان سرد ترین رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ماہ فروری کے ابتدائی ایام میں ایک بار پھر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد سردیوں میںکمی آنے کی امید ہے۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان رخصت ہوگیا ہے تاہم آخری دن میں بھی شدید ٹھنڈ نے لوگوںکو مشکلات میں دھکیل دیا ہے ۔آخری دن میںبھی شبانہ رجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ادی کشمیر میں سردی کی شدت بدستور قائم ہے اور گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سرینگر میں منفی 2.3، پہلگام میں منفی 7.0اور گلمرگ میں منفی 7.4درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے علاقے دراس شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 21.7، لیہہ منفی 11.7اور کرگل منفی 17.6ریکارڈ کیا گیا۔جموں شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 6.6، کٹرا 7.6، بٹوت 2.4، بانہال 0.6اور بھدرواہ منفی 0.6تھا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیشگوئی کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہے گا اور 02فروری سے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق س عرصے کے دوران دن گرم اور راتیں سرد ہوں گی۔










