جموں//یومِ جمہوریہ2022 کی تقریبات کے اختتام کے موقع پر مولانا آزاد اسٹیڈیم میں روائتی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے دوران مسلح افواج کے مارچنگ بینڈز کی نمائش کی گئی اور براس بینڈ اور آرمی ، بی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولس کے پائپ ڈرم بینڈ کی حوصلہ افزاء دھنیں آہستہ اور تیز رفتاری پر پیش کی گئیں ۔ دھنوں کی نمائش میں مارون سلور اینڈ گولڈ ، سکیپیو ، ویر سیپائے ، وجے بھارت ، جے ہو پر براس بینڈ اور انڈیا گیٹ ، دیشوں کا سرتاج بھارت ، نارنج ، دی ہنڈریڈ پائپرز ، لاؤڈنز بونی ووڈز اور بریز ، دی پائپرز شامل تھے ۔ پائپ بینڈ پر ڈرمنڈ اور لاہور کو ریلیمائی کے علاوہ اے میرے وطن کے لوگوں براس بینڈ نے سامعین سے زبردست تالیاں وصول کیں ۔ بعد ازاں لفٹینٹ گورنر نے پائپ ڈرم اور براس بینڈ کے دستے کو ان کی دھنیں بجانے اور شاندار تقریب میں شاندار نمائش کیلئے مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈیفنس فورسز ، جموں و کشمیر پولیس اور سول انتظامیہ کے کئی افسران کے علاوہ این سی سی ( بوائیز اینڈ گرلز ) کے کیڈٹس ،سکولوں کے دستے ، سابق فوجی ، بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز اور ثقافتی اداکاروں کو بھی نوازا ۔ بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کا اختتام ’’ سارے جہاں سے اچھا ‘‘ کے ساتھ شاندار آتش بازی کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا ۔ مئیر جموں میونسپل کارپوریشن ، چئیر پرسن ڈی ڈی سی جموں ، رکن پارلیمنٹ ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ، ایڈووکیٹ جنرل ، ڈی جی پی ، ڈویژنل کمشنر جموں ، اے ڈی جی پی جموں ، ڈپٹی مئیر جے ایم سی ، یو ایل بیز اور پی آر آئیز کے منتخب نمائندے ، سابق قانون سازوں ، انتظامی سیکریٹریز ، سینئر سول ، پولیس اور آرمی افسران ، سیاسی اور سماجی کارکن ، زندگی کے تمام شعبوں سے ممتاز شہری ، میڈیا کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے روائتی شان و شوکت کا مشاہدہ کیا ۔
امیت شاہ کا بی جے پی منشور کے ساتھ جارحانہ سیاسی حملہ
جدید جنگی تقاضوں کیلئے مسلح افواج کو ٹیکنالوجی سے لیس بنانا ناگزیر
مردم شماری 2027 وِکست بھارت کی بنیاد رکھنے والا ’ قومی ڈیجیٹل تبدیلی مشن‘ ہے۔ اَتل ڈولو
حکومت جموں اور سری نگر شہروں کی مساوری ترقی کیلئے پُر عزم ہے ۔ نائب وزیراعلیٰ
جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن کا سادھنا سپتا ہ کے دوران ’سموہک چرچا‘ کا اِنعقاد
توانائی پر پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی
منشیات کے خلاف گورنر کے بیان کا خیر مقدم
لیفٹیننٹ گورنر نے ’نشہ مُکت جموں وکشمیر ابھیان‘ کے تحت 100روزہ مہم کی تیاری کا جائزہ لیا
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ کشمیر کے 90 مستفیدین میں ہمدردانہ بنیادوں پر تقرری نامے تقسیم کئے
حکومت جموںوکشمیر میں صنعتی ترقی کیلئے پُر عزم ہے ۔ نائب وزیراعلیٰ










