کپواڑہ میں جسمانی طور پر نا خیز افراد کا احتجاج

کپواڑہ میں جسمانی طور پر نا خیز افراد کا احتجاج

سال 2022کے بجٹ میں 5000 ہزار روپیہ ماہانہ وظیفہ کرنے کا مطالبہ

سرینگر //دیرینہ مطالبات منوانے کیلئے سرحدی ضلع کپوارہ میں آ جسمانی طور نا خیز افراد نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے مرکزی و جموں کشمیر سرکار سے اپیل کی ہے کہ بجٹ 2022میں جسمانی طور نا خیز افراد کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کیا جائے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے کپواڑہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح درجنوں جسمانی طور نا خیز افراد جن میںکچھ خواتین بھی شامل تھیں نے سڑک پر نمودار ہوکر انتظامیہ کے خلاف زوردار احتجاج شروع کر دیا ۔ نمائندے کے مطابق اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں ہر محکمہ نے نظر انداز کر دیا ہے اور ان کو کوئی پوچھے والا بھی نہیں ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے مرکزی سرکار اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بجٹ سے پہلے ناخیز افرادوں کے حق میں 5000 ہزار روپیہ ماہانہ کیا جائے اور جو بھی حقوق ہمارے ہے وہ لاگو کئے جائیں ۔ اسی دوران انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گئے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گئی ۔