بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کی ہدایت پر محکمہ ہسبنڈری نے نوگام کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے دفتر کمپلیکس میں دسویں ضلعی سطح کے کے سی سی کیمپ کا اِنعقادکیا۔اِس موقعہ پر نوگام ، گنستان، گدخود ، انکھول ، شاہ گنڈ ، گنڈ جہانگیر ، نائید کھائی ، سنبل ، شلوات ، تریگام ، گنڈے نوگام ، پائین نوگام ، زلپورہ ، رکھ سلطان پورہ اور سنبل کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سی سی کے معاملات پر بینکرس ، مستفید ہونے والوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ۔کیمپ کی صدارت چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر جی اے لون نے کی اور اس میں لیڈ بینک منیجر بانڈی پورہ ، متعلقہ بینک منیجران ، نوڈل آفیسر ، متعلقہ ویٹرنری اسسٹنٹ سرجنز اور استفادہ کنندگان نے شرکت کی۔66 ڈیری کے سی سی معاملات کو موقعہ پر ہی نمٹایا گیا تاکہ استفادہ کنندگان کو پارٹ ٹائم روزگار اور روزی روٹی میں مدد مل سکے۔










