جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے خدمات کے اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن پر زور دیتے ہوئے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں 8 نئی خدمات اندرونی ڈیجیٹل فیڈ بیک میکانزم کے ساتھ ریپڈ اسسمنٹ سسٹم کا آغاز کیا۔ اِس کے علاوہ مزید 19 خدمات کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے بعد کل تعداد 27ہوگئی۔ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ کے اجرأ کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ، ’’ ممکن ‘‘ سکیم کے تحت فوائد ، پانی کا کمرشل کنکشن ، کھاد فروخت کرنے کا لائسنس ، کیڑے مار ادویات کا لائسنس ، نرسری کھولنے کا لائسنس اور سیر ی کلچر میں ریلروں کے لئے متعلقہ محکموں کی طرف سے دیا جائے گا۔اِس کے پاس صارف دوست ڈیجیٹل فیڈ بیک میکانزم بھی ہے جو شہریوں کو ان کو فراہم کی جانے والی خدمات پر مؤثر رائے دینے کے قابل بناتا ہے ۔ ایس ایم ایس اور ویب لنک کے ذریعے اِس طرح شفافیت اور جواب دہی میں اضافہ ہوتا ہے ۔محکموں کو شہریوں کے تاثرات کا اندازہ لگانے اور خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار میں کار کردگی کو مزید بڑھانے کے لئے مناسب تبدیلیاں شامل کرنے کی خاطر ایک گرافیکل یوزر اِنٹرفیس ( جی یو آئی) بھی فراہم کیا جاتا ہے۔چیف سیکرٹری نے پلیٹ فارم کو تیار کرنے کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہا اور تمام محکموں سے مقررہ وقت میں مزید خدمات کا احاطہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم کی توسیع کا مشور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا ،’’ سرکاری خدمات کی آئی ٹی سے چلنے والی ڈیلیوری ڈیجیٹل اِنڈیا کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لین دین کو فوری اور مؤثر بنائے گی۔‘‘ڈاکٹرارون کمار مہتا نے محکمہ مزید ہدایت دی کہ بزنس ریفامرز ایکشن پلان ( کاروبار کرنے میں آسانی) کے تحت درج تمام 130 شہریوں پر مبنی خدمات کو ایک ماہ کے اندر ریپڈ اسسمنٹ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا جائے تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں خدمات کی فراہمی کے نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور بہبود کساناں محکمہ ، سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ ، کمشنر سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود ، سیکرٹری محکمہ آئی ٹی اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے ۔ شہریوں کے تاثراتی نظام خدمات کے معیار کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔










