پلوامہ//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چند گام نامی گاوں میں بدھ کو الصبح فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم آرائی میں جیش محمد جنگجوں تنظیم سے وابستہ 2 پاکستانیوں سمیت 3جنگجو مارے گئے۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا چند گام انکونٹر فورسز کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوںکہا مارے گئے ملی ٹنٹوں کے قبضے سے ایم 4اور اے کے سنتالیس لایفلیں برآمد کی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس نے تیایا پولیس اور فورسز کو منگل کی رات چند گام نامی دیہات میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصداقہ اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد فوج کے55RRسی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو مشترکہ طور محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے ۔پولیس نے بتایا اس دوران جب فورسز کی تلاشی پارٹی مشتبہ مکان کے پاس پہنچے تو یہاں موجود ملی ٹنٹوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فایرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کو شدید تبادلہ صبح کے قریب پانچ بجے ہوا ہے جو کچھ وقت تک جا ری رہا ہے انہوں نے بتایا فورسز نے بعد میں جائے واردات سے 3ملی ٹنٹوں کی لاشوں کو برآمد کر لیا ہے ۔پولیس نے بتایا مارے گئے ملی ٹنٹوں میں 2 پاکستانی ملی ٹینٹ بھی شامل ہے ۔انہوں نے بتایا مارے گئے تینوں میں ملی ٹینٹ جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔ادھر اقعے کے بعد بدھ کے صبح کشمیر پولیس زون کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، “،کہ اس، تصادم میں جیش محمد کے 3عسکریت پسند بشمول ایک پاکستانی مارا گیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مارے گئے جنگجوؤں کے قبضے سے ، اسلحہ اور گولہ بارود بشمول 2 ایم۔4 کاربائن اور 1 اے کے سیریز کی رائفل برآمد ہوئی۔ آئی جی پی نے بتایا چند گام انکونٹرہمارے لیے کامیابی ہے۔کمار نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ جی ای ایم کے دہشت گرد مارے جا رہے ہیں۔”یہ اچھی بات ہے کہ ہمیں ان پٹ مل رہے ہیں اور اس کی بنیاد پر ہم آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ ۔انہوں نے کہا لوگ بھی ساتھ دے رہے ہیں۔ وادی میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پتھراؤ کا کوئی واقعہ نہیں ہے۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔” واضع رہے منگل کے روز جنوبی ضلع کولگام میں ٹی آر ایف کے دو جنگجومارے گئے گئے ہیں جبکہ جموںو کشمیر میں سال رواں کے ابتدائی5روز کے دوران 9ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں جن میں کئی پاکستانیوں کے علاوہ کئی کمانڈر بھی شامل ہیں ۔خیال رہے وادی کشمیر میں ان دنوں فورسز نے جنگجو مخالف کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر تیزی لائی ہے،۔










