Nukad Natak held on ‘World Legal Services Day’ at DCC, Moominabad

ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد میں’’ ورلڈ لیگل سروسز ڈے‘‘ کے موقعہ پر نکڑ ناٹک کا اِنعقاد

سری نگر//’’ورلڈ لیگل سروسز ڈے‘‘ کے موقعہ پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) کی ثقافتی یونٹ سری نگر نے شاہکار کلچرل سوسائٹی کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد میں نکڑ ناٹک (سٹریٹ پلے) کا انعقاد کیا۔ نکڑ ناٹک فنکاروں کے ذریعہ پیش کیا گیا جنہوں نے عوام کو روزمرہ کے خاندانی معاملات اور تنازعات کو خوش اسلوبی سے یا قانونی خدمات اتھارٹی کی خدمات کو بروئے کار لا کر حل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔