محکمہ اطلاعات کشمیر ڈویژن کی کلچر یونٹ نے سکمز صورہ میں ’ نکڑ ناٹک ‘ پیش کیا

سری نگر//عالمی سطح پر پھیلی مہلک وَبائی بیماری کووِڈ کی تیسری لہر سے عوام کو اِس بیماری سے اَپنے آپ اور اَپنے ماحول کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت جموںوکشمیر کے مختلف بیداری اقدامات کو عوام تک پہنچانے اورفوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگرکے او پی ڈی وارڈ میں جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن کشمیر کے شعبہ تمدن اور فردوس ڈرامیٹک کلب کے اشتراک سے ایک نکڑ ناٹک (سٹریٹ پلے) پیش کیا گیا ۔ نکڑ ناٹک میں کلب کے فنکاروں کی طرف سے ہسپتال آئے ہوئے بیماروں اور تیمارداروں کو کووِڈ کی اِس مہلک بیماری سے اَپنے آپ اور اَپنے ماحول کو اِس ملک کو اِس بیماری سے محفوظ رکھنے کے طور طریقے اور ترکیب ڈرامائی اَنداز میں بتائے گئے ۔اِس موقعہ پر سامعین اور حاضرین کو ماسک لگانے ، فاصلہ رکھنے ، صاف صفائی کا خیال کرنے ، ویکسین اورحکومت کی طرف سے جاری کردہ مختلف ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی اور محکمہ اطلاعات کی طرف سے ماہانہ کیلنڈر کے تحت مختلف سلسلہ وار پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔