مودی وارانسی سے کریں گے خودکفیل’سوستھ بھارت‘اسکیم کا آغاز

وارانسی//وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے 25 اکتوبر کو قومی اسکیم ‘آتم نربھر سوستھ بھارت’ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ پانچ سال تک چلنے والی اس اسکیم کے لئے64180 کروڑ روپئے کے بجٹ کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اس کا اعلان 2021۔22 کے مرکزی بجٹ میں کیا گیا تھا۔ 25 اکتوبر کو وزیر اعظم وارانسی کے مہدی گنج میں ایک بڑی ریلی کے دوران اس اسکیم کو قوم کے نام ممنون کریں گے۔حال ہی میں ہندوستان نے کووڈ ویکسین کے سو کروڑ کا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ پی ایم مودی وارانسی کی سرزمین سے اس اسکیم کا آغاز کریں گے جو ملک کو صحت مند ہندوستان کی جانب آگے بڑھانے میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ اس اسکیم سے آنے والے سالوں میں سماج کے آخری طبقے تک لوگوں کے صحت کو بہتر بنانے میں حکومت کا کردار گھر گھر پہنچنے والا ہے۔مودی حکومت نے صحت مند ہندوستان کے لئے چار سطحی حکمت عملی بنائی ہے جس میں سوچھ بھارت مہم، یوگ، حاملہ خواتین بچوں کی وقت پر دیکھ بھال اور علاج جیسے تدابیر سمیت بیماری کی روک تھام و صحت بہبود کو بڑھوا دینا ہے۔ سماج کے محروم طبقے کے لوگوں کو سستا اور موثر علاج دستیاب کرانا ہے۔ ہیلتھ انفرااسٹرکچر اور طبی خدمات پیشہ وروں کی کوالٹی کو بڑھانا۔ ان میں آنے والی روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایک مشن موڈ پر کام کرنا بھی ہے۔