کھیری گنڈ سے نوہار تک سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ

کھیری گنڈ سے نوہار تک سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ

سرینگر / / وسطی کشمیر ضلع بڈگام میں کھیری سے نوہار تک سڑک اور پل کی حالت انتہائی خستہ ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک میں ایسے کھڈ اور خندق ہوئے ہیں جس سے لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے اور گاڑیوں کی آمد رفت بھی محال بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے ان علاقوں کے بیچوں بیچ بہنے والے دریا کے ہانجورہ سے کھیری گنڈ کا پل خستہ ہوچکا ہے جو لوگوں کے مال وجان کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پل سے اب تک کئی بچے غرق آب ہوکر اپنی جانیں گنوادیے ہیں اور آج بھی اس پُل کی خستہ حالت لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں سرکار تعمیر وترقی کے دعوے کررہا ہے وہیں مذکورہ سڑک اور پل کی خستہ حالی سرکار کیلئے سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت اور پل از سر نو تعمیر کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ْاور ان کے جان ومال کا تحفظ یقینی بن جائے گا ۔