اونتی پورہ//سماج میں منشیات کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ،اونتی پورہ پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق ناکہ ڈیوٹی پر معمور پولیس چوکی راشی پورہ کی پولیس پارٹی نے2 منشیات فروشوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پنجگام اونتی پورہ میں مشکوک حالات میں حرکت کر رہے تھے ، گرفتار ملزمان مشتاق احمد ڈارولدعبدالغنی ڈارپنجگام اورمحمد سبحان ڈارولد غلام محمد ڈار ساکن پنزگام کے قبضے سے 40کلو گرام بھنگ جوکہ پالتھین تھیلوں میں بھری ہوئی تھی برآمدکرکے ضبط کی گئی۔تھانہ پولیس اونتی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر175/21 متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔










