لیفٹیننٹ گورنر نے نوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شرد نوراتری کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے ۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوراتری برائی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے ۔یہ ایک موقعہ ہے کہ اَپنے صداقت کو پروان چڑھائیں اور امن ، محبت اور ہم آہنگی کو پھیلائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ 9روزہ میلہ لوگوں کو ایک نیک اور عمدہ زندگی گزار نے کی ترغیب دے گا اور یہ سب کے لئے اَمن او رخوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔