سرمد حفیظ نے چنار باغ سرینگر میں کلین انڈیا ڈرائیو کو جھنڈی دکھائی

سرینگر//گاندھی جینتی کے موقع پر سیاحت کے سیکرٹری سرمد حفیظ نے کلین انڈیا پروگرام کے موقع پر چنار باغ سرینگر میں کلین لائینز ڈرائیو کا آغاز کیا ۔ ڈائریکٹر سیاحت جی این ایتو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت احسن الحق چشتی اور محکمہ کے دیگر افسران کے علاوہ طلبا ء نے صفائی کے پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر بڑی مقدار میں پولی تھین بیگ ، پلاسٹک کی بوتلیں ، ریپرز اور پیکجنگ میٹریل اکٹھا کیا گیا اور مناسب تلفی کیلئے حوالے کیا گیا ۔ طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے طلباء سے کہا کہ وہ کلین انڈیا پروگرام کے سفیر بنیں اور اپنے اپنے علاقوں کے دوستوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے گردو نواح کو صاف ستھرا رکھیں تا کہ علاقے کی عمومی حفظان صحت برقرار رہے ۔ دریں اثنا انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ چنار باغ کے پارکوں کی بحالی ، دیکھ بھال اور اپریشنل کرنے کیلئے کام کریں تا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو ۔ بعد ازاں آزادی کا امرت مہواتسو ڈائریکٹر سیاحت کشمیر جی این ایتو نے نہرو پارک سے ایس کے آئی سی سی تک ڈل جھیل میں شکارا ریلی کو جھنڈی دکھائی ۔