dooran_news

محکمہ اطلاعات کے ثقافتی یونٹ سری نگر نے گاندھی جینتی منائی

سری نگر//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کلچرل یونٹ سری نگر کی جانب سے جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کشمیر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سالگرہ کی یاد میں ایک شاندار ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ فنکاروں نے حب الوطنی کے گیت پیش کئے۔ اِس کے علاوہ اُستاد مشتاق احمد سازنواز نے سنتور پر گاندھی بھجن ’’وشنو جن تو جینی کہئے پیڈ پرائی جانے رے‘‘بجا کر حاضرین کو مسحور کیا۔ اس موقعہ پر کلچرل آفیسر کشمیر برہان حسین نے کہا بابائے قوم مہاتما گاندھی ایک آزادی پسند تھے جو عدم تشدد کی راہ پر گامزن ر ہے ، گاندھی کے قول و فعل نے عوام پر فتح حاصل کی اور 1930 میں ڈنڈی سالٹ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کئی لوگ ان کے ساتھ شامل ہوئے۔ انہوں نے ثقافتی یونٹ کے فنکاروں کی قابل تعریف صلاحیتوں کو سراہا۔ تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر کے علاوہ محکمہ کے تمام افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔