سری نگر//اطہر بلپوری ایک ممتاز فوک/قوالی گلوکار جو آج محکمہ اطلاعات کے کلچرل یونٹ سری نگر میں اَپنی خدمات مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہوئے ،کو ساتھی ملازمین نے گرمجوشی سے رخصت کیا۔ اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر انعام الحق صدیقی نے محکمہ میں ان کی شراکت کو سراہا جبکہ کلچرل آفیسر کشمیر برہان حسین نے سبکدوش ہونے والے ملازم اطہر بلپوری کی فنکارانہ صلاحیتوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اطہر بلپوری نے جموں و کشمیر کے تقریبا ً ہر علاقے میں اور باہر بھی لوک گیت ، قوالی اور چلنت گا کر سامعین کو مسحور کیا ہے۔ اے ای سی او سیّد شکیل شان نے کہا کہ اطہر بلپوری ایک کثیرالصفت فنکار ہیں جنہوں نے اپنے شاندار فن سے محکمے کو عزت بخشی ہے۔ اُنہوں نے تمنا ظاہر کی کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اُن کی زندگی صحت مند اور خوشحال گزرے۔ دیگر ملازمین بشمول مشتاق سازنواز ، جی ایم انزوالی ، جی ایم کھانڈے ، مزّمل معراج ، نگہت یاسمین اور محمد حسین نے بھی اپنے ساتھی کو جذباتی انداز میںالوداع کیا ۔










